ETV Bharat / sports

پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست - بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست

بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے پہلے یک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے کپتان شکھر دھون اور ایشان کشن شاندار نصف سنچری کی بدولت میزبان سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست
India tour of Sri lanka
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 10:56 PM IST

تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 263 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی بلے بازوں نے آسانی سے حاصل کر لیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارت کی جانب سے کپتان شکھر دھون نے ناٹ آؤٹ 86 رنوں کی فاتحانہ اننگ کھیلی جبکہ ایشان کشن نے 59 رنز بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی رہی۔ نوجوان بلے باز پرتھوی شا نے کپتان شکھر دھون کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 58 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

پرتھوی شا نے 24 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 43 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ پرتھوی کے آؤٹ ہونے کے بعد نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کریز پر آئے اور تیز رفتاری سے رنز بٹورنا شروع کیا۔ ایشان نے بھی جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور 42 گیندوں میں 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ منیش پانڈے نے 40 گیندوں میں 26 رنز اور سوریہ کمار یادو نے 20 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے جبکہ کپتان شکھر دھون آخر تک کریز پر ڈٹے رہے اور 95 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 86 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجئے ڈی سلوا سب سے کامیاب گیند باز رہے اور دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لکشن سنداکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میزبان سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے تھے۔

تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اس کے کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 262 رنوں کا ہدف دیا۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی رہی اور سلامی بلے باز اوِشکا فرنانڈو اور منود بھانوکا نے پہلے وکٹ کے لیے 49 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے بہتر اسکور کی بنیاد رکھی۔

بڑے اسکور کی جانب گامزن اس جوڑی کو چائنا مین گیند باز کُلدیپ یادو نے فرنانڈو کو آؤٹ کر کے توڑا۔ فرنانڈو نے 35 گیندوں میں 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ اس کے بعد بھانوکا راجپکسا کریز پر آئے اور 24 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ دوسرے سلامی بلے باز منود بھانوکا بھی 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دھننجئے ڈی سلوا نے 14 رنز بنائے۔

اچھی شروعات کے بعد بھی سری لنکا کا اسکور 117 رنز پر 4 وکٹ ہوگیا تھا، اس کے بعد مڈل آرڈر اور لوور آرڈر میں چریتھ اسالنکا نے 38 رنز، داسون شناکا نے 39 رنز اور چمیکا کرونارتنے نے 43 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

بھارت کی جانب سے دیپک چہر، یزویندر چہل، اور کُلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرونال پانڈیا اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.