ETV Bharat / sports

Indian Cricket Team: جنوبی افریقہ کا دورہ ایک ہفتہ کےلیے موخر ہونے کا امکان - کووڈ 19 کی نئی قسم اومیکرون کے بڑھتے خطرات

کووڈ 19 کی نئی قسم اومیکرون کے بڑھتے خطرات Omicron Scare کے پیش نظر بھارتی کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ دورہ ایک ہفتہ آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

India tour of SA
India tour of SA
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 1:49 PM IST

بی سی سی آئی BCCI کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 'ہم اومیکرون کووڈ ویرینٹ Omicron Variant کے خطرے کی وجہ سے سیریز کو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں اور ہم حکومت ہند کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر چیز پر گفت شنید جاری ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت سب سے ضروری ہے۔

بھارتی کرکٹ Indian Cricket Team ٹیم آئندہ ماہ تین ٹیسٹ، تین یک روزہ اور چار ٹی 20 میچوں کے لیے جنوفی افریقہ کا دورہ کرنے والی ہے یہ سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونی ہے تاہم کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خطرے کے سبب یہ دورہ ایک ہفتہ کے لیے موخر کیا جا سکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز مسلسل رابطے میں ہیں اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اگلے ماہ تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ یہ دورہ 17 دسمبر سے شیڈول ہے۔

اس سے پہلے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی بھارتی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ بھیجنے سے پہلے حکومت سے مشورہ کرنا چاہیے جہاں ایک نیا کووڈ 19 ویرینٹ سامنے آیا ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 'نہ صرف بی سی سی آئی بلکہ ہر بورڈ (ہر کھیل کے) کو بھی ٹیم کو اس ملک بھیجنے سے پہلے بھارتی حکومت سے مشورہ کرنا چاہئے جہاں ایک نیا کووڈ 19 ویرینٹ سامنے آیا ہے۔ ٹیم کو ایسے کسی ملک میں بھیجنا درست نہیں ہے جہاں خطرہ ہے۔ اگر بی سی سی آئی ہم سے مشورہ کرے تو ہم اس کا جائزہ لیں گے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO نے کووڈ 19 کی نئی قسم کو بی 1،1،1،529 کا نام دیا ہے جسے جنوبی افریقہ میں اومیکرون Omicron کے نام سے پایا گیا ہے۔ یہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے نئے شناخت شدہ کووڈ 19 قسم کے بارے میں بات کرنے کے لیے ایک میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔

دریں اثنا انڈیا اے ٹیم کے کھلاڑی جنوبی افریقہ اے کے خلاف جاری سیریز کے لیے بلوم فونٹین میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.