ETV Bharat / sports

بھارت آسٹریلیا آخری ٹیسٹ میچ: چائے کے وقفہ کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 185/3 - کپتان اجنکیا رہانے

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جمعہ کے روز شروع ہونے والے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ برسبین ٹیسٹ کے پہلے دن کے دوپہر کے چائے کے وقفہ کے بعد تیسرے سیشن کے درمیان آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 10:17 AM IST

Updated : Jan 15, 2021, 11:09 AM IST

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین برسبین شہر کے برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ یہ وہی برسبین کرکٹ گراؤنڈ ہے جس کو گابا بھی کہا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کے اختتام پر بھارتی کرکٹ ٹیم وطن واپس لوٹ کر آجائے گی۔ آج میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، تاہم اس کا اہم وکٹ ڈیویڈ وارنر کی شکل میں محمد سراج نے حاصل کیا۔

بھارتی ٹیم میچ سے قبل میچ کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے

یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار میچوں کی سیریز فی الحال ایک ایک کی برابری پر ہے اور دونوں ممالک کے مابین بارڈر گاوسکر ٹرافی کا فیصلہ اس ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ بھارت نے اس میچ کے لئے ٹیم میں جہاں چار تبدیلیاں کی ہیں وہیں آسٹریلیائی ٹیم نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔

مارنس لابوشن نے 65 رنز کی بیش قیمت اننگ کھیلی

بھارتی ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا ’’ہمیں ٹیم میں تبدیلیاں کرنی ہی تھیں لیکن یہ دوسروں کے لئے اچھا موقع ہے اور ان سے بہتر آغاز کرنے کی امید ہے۔ ٹی نٹراجن اور واشنگٹن مختصر فارمیٹ کا کرکٹ کھیلتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہوں۔ روی چندرن اشوِن، جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجا اور ہنوما وہاری کی جگہ شاردل ٹھاکر، مینک اگروال، نٹراجن اور سندر نے لی ہے۔ یہ ہمارے لئے بہت بڑا مقابلہ ہے۔ ہم بہت آگے کی بات سوچنا نہیں چاہتے ہیں اور صرف بہتر آغاز کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

قبل ازیں آج صبح ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی جانب سے پہلے بلے بازی کے فیصلہ کے بعد پہلی وکٹ جلد ہی کھودی۔ چوتھے میچ میں کھیل رہے ڈیویڈ وارنر کی پہلی بڑی وکٹ محمد سراج نے حاصل کی، جب کہ ٹھاکر نے مارکس ہیریس کو آؤٹ کیا۔ چائے کے وقفہ کے بعد باسٹھویں اوور میں آسٹریلیا کا اسکور 185 رنز ہیں جب کہ اس کے تین وکٹس گرچکے ہیں۔ تیسرے سیشن کے دوران چائے کے وقفہ کے بعد آسٹریلیا نے 185 رنز پر تین وکٹس کھوئے ہیں۔ جب کہ میتھیو وید 38 رنز بناچکے ہیں جب کہ ساتھ میں مارنس لابوشن نے 93 رنز کی بیش قیمت اننگ کھیلی ہے۔

Last Updated : Jan 15, 2021, 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.