ETV Bharat / sports

بلے بازوں نے جدوجہد کرکے سڈنی ٹیسٹ ڈرا کرالیا - اردو نیوز

بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص حکمت عملی کے سبب جیتنے والے میچ کو ٹیم نے گنوادیا، کھیل کے پانچویں دن کے اختتام پر روی چندرن اشون (39 رنز) اور ہنوما وہاری (23 رنز) ناقابل شکست لوٹ گئے اور آسٹریلیائی ٹیم کی جانب سے بھارت کے لئے دیئے گئے 407 رنز کا تعاقب پہاڑ جیسا ثابت ہوا۔

بلے بازوں نے جدوجہد کرکے سڈنی ٹیسٹ ڈرا کرالیا

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 2:24 PM IST

بلے بازوں نے جدوجہد کرکے سڈنی ٹیسٹ ڈرا کرالیا
بلے بازوں نے جدوجہد کرکے سڈنی ٹیسٹ ڈرا کرالیا

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارتی بلے بازوں نے میچ کو ڈرا پر اکتفاء کیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو 407 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ کے آخری دن کھیل کے اختتام تک بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے اور اس طرح میچ برابری پر ختم کرلیا۔ جس وقت دن کا کھیل ختم ہونے کے لئے ایک اوور کھیل باقی تھا۔ اس وقت دونوں ٹیموں نے باہمی رضامندی کے ساتھ اسے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے دن کا آغاز 98 رنز کے ساتھ دو وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ آسٹریلیائی جیت اس وقت یقینی نظر آئی جب کپتان راہانے سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ ریشبھ پنت (97)، چھتیشور پجارا (77) کے درمیان 148 رنز کی شراکت نے آسٹریلیا کو فتح سے دور کردیا۔ بعد ازاں ہنوما ویہاری اور روی چندرن اشوین نے میچ کو اختتام تک پہنچایا۔ ویہاری نے 161 گیندوں میں صبر آزما 23 اور اشوین نے 128 گیندوں میں ناقابل شکست 39 رنز بنائے اور 62 رنز بنا کر پارٹنر شپ نبھائی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے تھے اور بھارت دوسری اننگز میں 94 رنز سے پیچھے رہنے کے ساتھ پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا۔ آسٹریلیائی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز پر ڈکلیر کردی تھی اور بھارت کو 407 کا ایک مضبوط ہدف دیا تھا۔

پانچویں دن کے پہلے سیشن میں ہی، بھارت نے کپتان اجنکیا رہانے (4) کی وکٹ گنوا دی۔ رہانے کل کے اپنے ذاتی اسکور میں ایک رن کا بھی اضافہ نہیں کر سکے اور 102 کے مجموعی اسکور پر ناتھن لیون کو کپتان ٹم پین نے وکٹ کے پیچھے کیچ دے دیا رہانے نے 18 گیندوں کا سامنا کیا۔

لنچ تک چھتیشور پجارا 41 اور رشبھ پنت 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس وقت تک بھارت نے تین وکٹوں پر 206 رنز بنائے تھے۔ لنچ کے بعد پنت اور پجارا کی عمدہ اننگز جاری رہی۔ آسٹریلیا میں پنت اپنی دوسری اور تیسری سنچری کی طرف تیزی سے بڑھ رہے تھے۔ ادھر پجارا نے ٹیسٹ میچوں میں اپنے تیز 6000 رنز پورے کیے اور پھر اپنی 27 ویں نصف سنچری بھی مکمل کی۔

79 ویں اوور کی پہلی ہی بال پنتھ کے لئے مہلک ثابت ہوئی، کیوں کہ پنتھ گیند کو پوائنٹ کی طرف کھیلنے کی کوشش میں کیچ کرلیے گئے۔ پیپنتھ کی وکٹ 250 کے مجموعی اسکور پر گری۔ پنتھ نے 118 گیندوں میں 12 چوکوں اور تین چھکوں کا سامنا کیا۔ پنتھ اور پوجارا نے چوتھی اننگز میں 148 رنز کی شراکت کی، جو ٹیسٹ میں بھارت کے لئے چوتھی اننگز میں اس وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 2-2 جبکہ پیٹ کمنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جب کہ بھارت کی جانب سے روہت شرما 52، شوبھمن گل 31، روی چندرن اشوین نے 39، پجارا 77 اور رشبھ پنت نے 97 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ چار میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابری پر ہیں۔ جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیائی ٹیم نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ بھارت نے میلبورن میں آسٹریلیا کو ہراکر سیریز برابر کردی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.