آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے جڈیجہ کا باہر ہونا بھارتی ٹیم کے لیے اچھی خبر نہیں ہے لیکن اب ایک بڑا سوال یہ ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں جڈیجہ کے متبادل کس کھلاڑی کو تیم میں شامل کیا جائے۔
اس بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جڈیجہ کے متبادل کے طور پر واشنگٹن سندر کا نام ٹیم کے پاس موجود ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے والے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 15 جنوری سے برسبین ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران مچل اسٹارک کی گیند جڈیجہ کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی اور اسکین کے بعد انگوٹھے میں فریکچر بتایا جا رہا ہے۔
چوتھے ٹیسٹ میں جڈیجہ کی جگہ واشنگٹن سُندر کو تیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
واشنگٹن سُندر ٹی 20 سیریز کے دوران ٹیم کا حصہ تھے اور بعد میں انہیں ٹیسٹ سیریز میں نیٹ بالر کی حیثیت سے برقرار رکھا گیا تھا۔ واشنگٹن سُندر بالنگ کے ساتھ بہترین بلے بازی بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کسی دوسرے کھلاڑی کو جڈیجہ کی جگہ اس وقت آسٹریلیا نہیں بھیج سکتا کیونکہ آسٹریلیائی حکومت کے قواعد کے مطابق اگر کوئی بیرونی شخص ملک آتا ہے تو اسے 14 دن کا کوارنٹین مکمل کرنا ہوگا۔
21 سالہ واشنگٹن سندر نے اب تک 12 فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے جس میں وہ 532 رنز بنانے کے علاوہ 30 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔