آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت سے ملی شکست کے بعد کہا کہ ٹیم کی ایسی شکست حیران کن ہے، کیونکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں سبھی تجربہ کار کھلاڑی موجود تھے اور وہ سیریز میں پورے دم کے ساتھ اترے تھے جبکہ ٹیم انڈیا کو کئی چیلنجوں کا سامنا تھا۔
بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔ بھارت نے آسٹریلیا کو اسی کے گھر میں شکست دے کر بارڈر - گاوسکر ٹرافی پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ ٹیم انڈیا اس سیریز میں اپنے باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی کے بغیر اتری تھی، جو اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے بعد وطن لوٹ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی پیشکش: گلی کرکٹ سے عالمی کرکٹ تک کا سفر
ٹیم انڈیا 20 ممبروں کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر گئی تھی، لیکن اس کے متعدد کھلاڑی زخمی ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں محمد سراج پر نسلی تبصرے کیے گئے لیکن بھارتی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے آسٹریلیا کو جواب دیا۔