ETV Bharat / sports

تیز گیند باز محمد سراج کا کارنامہ

بھارت اور آسڑیلیا کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں تیز گیند باز محمد سراج نے صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

Mohammed Siraj
Mohammed Siraj
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 2:28 PM IST

آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ محمد سراج کے کرئیر کا تیسرا ہی ٹیسٹ ہے اور انہوں نے 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل گابا اسٹیڈیم پر ای اے ایس پرسنا، بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیر خان نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

محمد سراج کو تجربی کار گیند باز محمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد آخری 12کھلاڑیوں میں جگہ دی گئی تھی۔ سراج نے سمیع کی کمی پوری کی۔

اس میچ میں بھارتی ٹیم کے اہم گیند باز جسپریت بُمرا کی عدم موجودگی کے بعد سراج پر بھاری ذمہ داری تھی اور انہوں نے اس ذمہ داری کو بخوبی ادا کیا۔

محمد سراج نے پانچ وکٹیں حاصل کیں
محمد سراج نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

سراج نے میچ کے چوتھے دن 73رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح محمد سراج بارڈر۔گواسکر سیریز میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

رواں سیریز میں سراج اب تک تین میچوں میں 13 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس سے قبل روی چندرن اشون نے ایک سیریز میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سراج نے مارنس لیبوشین، میتھو ویڈ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارس اور جوش ہیزل ووڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.