آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 66 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 124 گیندوں پر 114 رن بنائے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے صرف 66 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔ بھارت کے گیند بازوں کو جم کر پیٹا اور آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اسٹیڈیم کے چاروں طرف باؤنڈری لگائی۔
بھارت کی طرف سے اوپنگ بلے بازی فلاپ رہی۔ ہاردک پانڈیا اور شیکھر دھون کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پچ پر ٹک نہیں پائے۔ ہاردک پانڈیا نے 76 گیندوں میں 90 رنز بنائے اور سلامی بلے باز شیکھر دھون 86 گیندوں پر 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا سپردخاک
آسٹریلیا نے 50 اوور میں چھ وکٹوں پر 374 رنز بنائے۔ یہ ون ڈے میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کا سب سے بڑا اسکور تھا۔
ہدفت کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم نے 50 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 308 رنز ہی بناسکی۔