ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم کے سبھی کھلاڑی اور اسٹاف کی کورونا رپورٹ منفی - بی سی سی آئی

آسٹریلیا کے خلاف 7 جنوری سے سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑی راحت ملی اور تمام کھلاڑیوں و اسٹاف کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

indian players
indian players
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 3:56 PM IST

نئے سال کے موقع پر ٹیم انڈیا کے پانچ کھلاڑی (روہت شرما، رشبھ پنت، شبھمن گل، نودیپ سینی اور پرتھوی شا) ایک اِنڈور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے جو کووڈ پروٹوکال کے خلاف ہے۔

اس معاملے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی نے کی تفتیش پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ان پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو احتیاطاً آئسولیشن میں رکھا گیاتھا۔ تاہم تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے بعد ٹیم نے راحت کی سانس لی۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 7 جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.