ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ، جڈیجہ اور پنت ہوئے زخمی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے زخمی ہونے کے سبب بھارت کی تشویش میں اضافہ ہوگیا۔

بھارت آسٹریلیا بارڈر گاوسکر کرکٹ سیریز
بھارت آسٹریلیا بارڈر گاوسکر کرکٹ سیریز
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 9:26 AM IST

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سنیچر کی بیٹنگ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی انجری کی وجہ سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رویندر جڈیجہ کو جہاں بلے بازی کرتے ہوئے مشیل اسٹارک کا باؤنسر سیدھا ان کے انگوٹھے پر لگا، وہیں رشبھ پنت کو بھی پیٹ کمنس کی گیند سیدھے ان کے بائیں ہاتھ کی کہنی میں جالگی جس کے بعد وہ بھی شدید درد میں مبتلا نظر آئے۔

حالانکہ درد محسوس ہونے کے بعد انہوں نے ڈاکٹرس کی مدد لی، جس پر اسپرے اور بینڈیج کے بعد اپنی بیٹنگ مکمل کی لیکن اونچی گیندوں کی وجہ سے ان کی توجہ متاثر ہوئی اور اس کے فوری بعد ہی وہ آؤٹ ہوگئے۔ جس پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اگلے میچ میں کھیل پاتے ہیں یا نہیں۔ اگر اس طرح ہوتا ہے تو بھارت کی مشکلوں میں اور بھی اضافہ ہوگا کیوں کہ دیگر کھلاڑی پہلے ہی زخمی ہونے کے سبب میچز سے دور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.