ETV Bharat / sports

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کی شاندار جیت

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 7:17 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز بناکر آسٹریلیا کو 162 رنوں کا ہدف دیا، تاہم ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 150 رنز ہی بناسکی۔ جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو 11 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

india vs australia: india's stunning win in the first  t 20 match
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کی شاندار جیت

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 162 رنز کا ہدف دیا۔

پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کی 11 رنوں سے جیت

آسٹریلیائی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے اتری اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 150 رنز ہی بناسکی۔ اس طرح آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

بتا دیں کہ سہ یک روزہ سیریز میں آسٹرلیا نے دو میں جیت درج کرکے سیریز اپنے نام کرلیا تھا، لیکن ٹی 20 میں بھارت کو کمزور سمجھنا آسٹریلیا کے لیے بھاری پڑسکتا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ ٹی 20 میں اسے آسانی سے شکست نہیں دی جاسکتی۔ کھیل کی شروعات میں ہی بھارتی ٹیم اس وقت لڑکھڑا گئی جب شیکھر دھون ایک رن بناکر مشیل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بعد ازاں کپتان وراٹ کوہلی بھی کوئی خاص نہیں کرسکے اور ایم جے سویپسن کی گیند پر 9 رنز بناکر کیچ اینڈ بولڈ ہوگئے۔ لیکن بھارت کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے عمدہ بلے بازی کی اور نصف سنچری بنائی۔ وہیں، رویندر جڈیجہ نے بھی 23 گیندوں میں 44 رنز بنائے۔ اس طرح سے بھارت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

آسٹریلیا کی جانب سے بلے بازی کرنے اترے سلامی بلے باز ڈارسی شارٹ اور ایرون فنچ نے اچھی بلے بازی کی۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی بلے بازی نہیں کر سکا جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رویندر جڈیجہ نے 23 گیندوں میں 44 رنز بنائے

بھارت کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے عمدہ بلے بازی کی اور نصف سنچری بنائی

یوزویندر چہل اور ٹی نٹراجن نے بھارت کی طرف سے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے تین تین وکٹ لیے۔ اس میچ میں شاندار گیند بازی کے لیے یوزویندر چہل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.