ETV Bharat / sports

ٹی۔20 سیریز: بھارت کی دوسرے میچ میں شاندار جیت

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین جاری دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بناکر بھارت کو 195 رنوں کا ہدف دیاتھا ۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پرہدف کو حاصل کرلیا۔

India vs Australia
India vs Australia
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 3:18 PM IST

Updated : Dec 6, 2020, 5:16 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی -20 سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جارہا ہے۔ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت دی ، جس کے بعد آسٹریلیائی بلے بازوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 194 رن بناکر بھارت کو 195 رنوں کا ہدف دیا۔جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 19.4 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 195 رن بناکر میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ اور ڈی آرسی شارٹ نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 4 اوورز میں 47 رنز کی پارٹنرشپ کی، حالانکہ شارٹ 9 گیندوں میں 9 رنز ہی بنا سکے لیکن میتھیو ویڈ نے دوسرے کنارے سے تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ویڈ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز کی اننگ کھیلی لیکن بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان کورونا وائرس سے متاثر

اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ 46 رنز بنائے جبکہ گلین میکسویل نے 22 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارت کی جانب سے ٹی نٹراجن نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاردُل ٹھاکر اور یزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Last Updated : Dec 6, 2020, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.