اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ اپنے گروپ بی کے دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ انگلینڈ تین میچوں میں چار پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان دو میچوں میں ایک جیت اور ایک ہار کی وجہ سے دو پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور ویسٹ انڈیز دو میچوں میں ایک جیت کی بدولت دو پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔
جنوبی افریقہ خاتون ٹیم کے تین وکٹوں کے نقصان پر 195 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 82 رن بنا کر آ ل آؤٹ ہو گئی۔
تھائی لینڈ کی جانبکامچھومپھو نے 26رن اور ساتھرانگ نے 13 رن بنائے۔ تھائی لینڈ کے نو بلے باز ڈبل فیگر تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔
آئی سی سی کے پہلے بین الاقوامی ایونٹ میں کھیلنے والی تھائی لینڈ کی ٹیم 19.3 اووروں میں 82 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور سنے لوس کو تین تین جبکہ م لابا، وین نیرکورک اور ڈی کلارک کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ 2020 کے گروپ بی میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لیسلی لی، 60 گیندوں پر 16 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 101 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئیں۔
سنے لوس 41 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 61 رنوں کی غیر مفتوح اننگز کھیلی۔ ٹراون (24 رن)، وین نیرکورک (2رن) بنائیں۔
تھائی لینڈ کی جانب سے پڈونگلرڈ، ستھرانگ اور لاومی کو ایک ایک وکٹ ملا۔
جنوبی افریقہ کی لیسلی لی کو شاندار سنچری اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔