شاندار فارم میں کھیل رہے ڈیوڈ وارنر کو دوسرے میچ میں بھارت کی اننگز کے چوتھے اوور کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت کمر میں چوٹ لگ گئی تھی اور ان کا اسکین کرایا گیا تھا لیکن چوٹ اتنی سنگین تھی کہ انہیں تیسرے یک روزہ اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہونا پڑا۔
اس کے علاوہ تیز گیند باز پیٹ کمنز کو تیسرے یک روزہ اور ٹی 20 سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ کمنز بھارت کے خلاف پہلے میچ میں وکٹ لینے میں ناکام رہے تھے لیکن دوسرے مقابلے میں انہوں نے 67 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ نہیں ملا: بارکلے
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ کمنز اور وارنر ٹیسٹ سیریز کے لیے ہماری حکمت عملی کے لحاظ سے کافی اہم ہیں۔ وارنر ری ہیب کے ذریعہ اپنی چوٹ سے نجات حاصل کریں گے اور کمنز کے معاملے میں یہ ضروری ہے کہ ہمارے کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے لیے ذہنی اور جسمانی طور سے فٹ رہیں۔