'کافی میرے لئے بہت مہنگی ہوئی، میں گرین چائے پیتا ہوں' - 'کافی میرے لئے بہت مہنگا ہوئی، میں گرین چائے پیتا ہوں'
بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے طنزیہ انداز میں گفتگو میں کہا ہے کہ 'کافی میرے لئے بہت مہنگی ثابت ہو رہی ہے، اس لیے میں گرین چائے پینا زیادہ پسند کررہا ہوں'۔

کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے بچاو اور اس کے خاتمے کے لیے ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاون کی وجہ سے غریب اور محنت مزدوری کرکے کمانے والوں کو تو پریشانیوں کا سامنا کرنا ہی پڑ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ملک کی نامور شخصیات اور سلیبریٹیز پر بھی اس کا اثر پڑرہا ہے۔
ملک میں موجود نامور شخصیات کی حقیقت اور ان کا مالی سرمایہ کتنا ہی کیوں نہ ہو، وہ سماجی رابطہ عامہ کے ذرائع پر اپنی مشکلات کا ذکر تو ضرور کررہے ہیں۔ وہ چاہے مزاحیہ انداز میں ہو یا واقعی ان کی صورت حال ایسی ہی کیوں نہ ہو۔ اس فہرست میں بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی شامل ہیں۔
ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ 'ان دنوں میں کافی نہیں پی رہا ہوں، اس کے بجائے میں گرین چائے پیتا ہوں۔ میں نے صرف ایک بار کافی پیا تھا اور ثابت ہوا کہ یہ میرے لئے بہت مہنگی ہے۔ میں شرط لگا سکتا ہوں کہ اسٹاربکس کے پاس اتنی مہنگی کافی نہیں ہوگی۔ تب سے میں کافی سے دور ہی رہتا ہوں'۔
پنڈیا سنہ 2019 کے اوائل میں چیٹ شو پر اپنے تبصرے کی وجہ سے تنازعہ کی زد میں آگئے تھے جس میں وہ کے ایل راہل کے ساتھ پیش ہوئے تھے۔ اس کے نتیجے میں دونوں کو بھارتی ٹیم سے مختصر طور پر معطل کردیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے سیزن میں کھیلنا پسند کرتا تھا، لیکن حالات یکسر بدل گئے ہیں'۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھانے کے بعد سیزن ملتوی کردیا گیا ہے۔