بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے نومبر میں شروع ہونے والے دورہ آسٹریلیا کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بی سی سی آئی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے مجموعی طور پر 32 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ روہت شرما اور ایشانت شرما کو انجری کے سبب ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔
اس کے علاوہ ٹیم کے ساتھ چار اضافی گیند باز آسٹریلیا روانہ ہوں گے جس میں کملیش ناگرکوٹی، کارتک تیاگی، ایشان پوریل اور ٹی نٹراجن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کو آسٹریلیا دورے پر تین ٹی 20 اور تین یک روزہ اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ پہلے دو یک روزہ میچ 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا میچ کینبرا کے مانوکا گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ وہیں پہلا ٹی 20 بھی کینبرا میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیم سڈنی واپس آئے گی۔ جہاں بقیہ دو ٹی 20 میچ کھیلے جانے ہیں۔
یک روزہ اور ٹی 20 سیریز کے اختتام کے بعد بہت سارے کھلاڑی جو ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں ہیں وہ واپس بھارت آجائیں گے۔ محدود اوورز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 17 دسمبر سے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ 17 سے 21 دسمبر تک ہوگا۔ دوسرا میچ میلبورن میں، تیسرا سڈنی میں 7 سے 11 جنوری اور سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 15 جنوری سے برسبین میں ہوسکتا ہے۔
- ٹی 20 اسکواڈ:
وراٹ کوہلی(کپتان)، شکھر دھون، مینک اگروال، کے ایل راہل(نائب کپتان، وکٹ کیپر)، منیش پانڈے، ہاردک پانڈیا، سنجو سیمسن(وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، یزویندر چہل، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، نودیپ سینی، دیپک چہر اور ورون چکرورتی۔
- یک روزہ اسکواڈ:
وراٹ کوہلی(کپتان)، شکھر دھون، شبھمان گِل، کے ایل راہل(نائب کپتان، وکٹ کیپر)، شریس ایر، منیش پانڈے، پاردک پانڈیا، مینک اگروال، رویندر جڈیجہ، یزویندر چہل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، نودیپ سینی اور شاردل ٹھاکر۔
- ٹیسٹ اسکواڈ:
وراٹ کوہلی(کپتان)، مینک اگروال، پرتھوی شا، کے ایل راہل، چیتیشور پجارا، اجنکیا رہانے(نائب کپتان)، ہنوما وہاری، شبھمان گِل، ردیھمان ساہا(وکٹ کیپر)، رشبھ پنت(وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، اُمیش یادو، نودیپ سینی، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ، آر اشون اور محمد سراج۔