ٹیم انڈیا کی جیت کے ہیرو شبمن گل رہے جنہوں نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گل کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت ویسٹ انڈیز کو 119 رنز سے شکست دی India thrash Windies by 119 runs to complete clean sweep۔ اس جیت کے ساتھ ہی شکھر دھون Shikhar Dhawan کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے کلین سویپ کیاIndia Sweep West Indies۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کو اس کی گھریلو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔ اوپنر شبمن گل (ناٹ آؤٹ 98) نے ٹیم انڈیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس اصول Duckworth Lewis Method کے تحت 35 اوورز میں 257 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن ان کے بلے باز ایک ایک کر کے آؤٹ ہوتے رہے۔ جس کے نتیجے میں پوری ٹیم 26 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پورن West Indies Captain Nicolas Pooran اور برینڈن کنگ صرف کچھ دیر وکٹوں پر ٹھہر سکے۔ کنگ اور پوران نے 42-42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ صرف شائی ہوپ (22) اور ہیڈن والش جونیئر ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کا یہ حال تھا کہ اس کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستان کے لیے لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی شاردول ٹھاکر اور محمد سراج نے دو، دو کامیابیاں حاصل کیں۔کرشنا اور اکشر پٹیل بھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے