راجکوٹ:سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کلدیپ یادو میدان میں نظر آئیں گے جب کہ ان فارم بلے بازوں شوبھمن گل، شاردول ٹھاکر اور محمد شامی کو آرام دیا جائے گا۔ ہندوستان پہلے دو میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے، اس لیے اس کی کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر ورلڈ کپ سے قبل نفسیاتی برتری حاصل کرے۔
دوسری جانب اپنے اہم گیندبازوں کے بغیر پہلے دو میچ کھیلنے والی آسٹریلیا کا ارادہ میزبان ٹیم کو ان کے گھر پر شکست دے کر نہ صرف اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا بلکہ یہاں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بھی تیز کرنا ہوگا۔ بلے بازوں کے لیے موزوں ایس سی اے پچ پر رن کی بارش تماشائیوں میں جوش و خروش پیدا کرے گی، ایسی صورتحال میں گیندبازوں کو کڑے امتحان سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا پسند کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:India Win Gold In Asian Games Cricket بھارتی خواتین ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا
اس سے قبل اس گراؤنڈ پر ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں ہندستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مجموعی طور پر ایک بار پھر رنوں سے بھری اس پچ پر بڑا اسکور دیکھنے کو ملے گا۔ یہاں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو ہاتھ کھولنے کا کافی موقع ملے گا۔
یواین آئی