ETV Bharat / sports

India vs South Africa ODI بھارت جنوبی افریقہ میچ کیلئے آج سے ایکانا اسٹیڈیم میں ملیں گے ٹکٹ

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 9:40 AM IST

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انکت چٹرجی نے کہا کہ 'بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا یک روزہ میچ 6 اکتوبر کو لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے پے ٹی ایم کے ذریعے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے۔' India South Africa ODI match tickets available

بھارت جنوبی افریقہ میچ کے لیے آج سے ایکانا اسٹیڈیم میں ملیں گے ٹکٹ

لکھنؤ: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 6 اکتوبر کو لکھنؤ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ مقابلے کے لئے ٹکٹوں کی فروخت ہفتہ سے ایکانا اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) انکت چٹرجی نے جمعہ کو کہا کہ اٹل بہاری واجپائی ایکانا اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا یک روزہ میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے پے ٹی ایم کے ذریعے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے۔ India vs South Africa ODI match in Lucknow

یہ بھی پڑھیں: Men's T20 World Cup بھارت پاکستان میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

انہوں نے کہا کہ شائقین کی سہولت کے لیے یکم اکتوبر سے ایکانہ اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹکٹ ونڈو پر ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈے نائٹ میچ دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا جس کے لیے شائقین کی انٹری صبح 10:30 بجے شروع ہوگی۔ گاڑیوں کے لیے تین پارکنگ لاٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے شائقین کو اسٹیڈیم کے گیٹ تک لے جانے کے لیے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.