ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے قبل پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے مابین ایک بار ٹکراؤ ہونے جا رہا ہے۔ 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ Asia Cup 2022 Schedule
ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ایسے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ کی طرح ہائی وولٹیج میچ ہوگا۔ Asian Cricket Council
-
The Asia Cup 2022 (T20 Format) will be held in Sri Lanka from 27 August - 11 September later this year. The Qualifiers for the same will be played 20 August 2022 onwards.
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) March 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The Asia Cup 2022 (T20 Format) will be held in Sri Lanka from 27 August - 11 September later this year. The Qualifiers for the same will be played 20 August 2022 onwards.
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) March 19, 2022The Asia Cup 2022 (T20 Format) will be held in Sri Lanka from 27 August - 11 September later this year. The Qualifiers for the same will be played 20 August 2022 onwards.
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) March 19, 2022
واضح رہے کہ اس بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور اس کے لیے کوالیفائر میچز 20 اگست 2022 سے کھیلے جائیں گے۔
- ایشیا کپ کی سب سے کامیاب ٹیم کے بھارت
بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 1984 میں منعقد کیا گیا تھا اور تب سے بھارت نے سات بار ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے۔ بھارتی ٹیم 1984، 1988، 1990-91، 1995، 2010، 2016 اور 2018 میں چیمپیئن بنی ہے۔
اس کے علاوہ سری لنکا پانچ ٹائٹل جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا نے 1986، 1997، 2004، 2008 اور 2014 میں ٹائٹل جیتا تھا جبکہ پاکستان نے 2000 اور 2012 میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
سری لنکا نے ایشیا کپ کی تاریخ میں 14 مرتبہ شرکت کی ہے۔ اس کے بعد بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش ہیں جنہوں نے یہ ٹورنامنٹ 13 بار کھیلا ہے۔
- چھ ٹیمیں شرکت کریں گی
ایشیا کپ 2022 میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہیں۔ کوالیفائر میچ متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اگرچہ ایشیا کپ ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے لیکن 2020 کے ایڈیشن کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیا تھا۔ اے سی سی، سری لنکا میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد جون 2021 میں کرنا چاہتا تھا لیکن کورونا وائرس نے منتظمین کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔