روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے دوسرے سیزن کا فائنل میچ رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جسے انڈیا لیجنڈز نے 33 رنز سے جیت لیا۔ نمن اوجھا نے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ناقابل شکست 90 رنز بنائے اور فائنل میں سنچری بنائی۔ ان دونوں اننگز نے انڈیا لیجنڈز کے لیے کام آسان کر دیا اور ٹیم دوسری بار چیمپئن بن گئی۔ India Legends won Road Safety World Series title
روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز 2022 کے فائنل میں انڈیا لیجنڈز کے سب سے لیجنڈ کھلاڑی اور ٹیم کے کپتان سچن تنڈولکر پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ایسے میں رنز بنانے کی ذمہ داری نمن اوجھا کے کندھوں پر تھی۔ انہوں نے یہ ذمہ داری بخوبی نبھائی لیکن جلد ہی سریش رائنا بھی آؤٹ ہو گئے۔ تاہم چوتھے نمبر پر ونے کمار آئے جنہوں نے کچھ شاٹس لگائے اور 21 گیندوں میں 36 رنز بنائے۔
نمن اوجھا نے 71 گیندوں پر 108 رنز بنائے جس میں 15 چوکے اور 2 لمبے چھکے شامل تھے۔ ان کی وجہ سے ہی انڈیا لیجنڈز بڑا اسکور دینے میں کامیاب رہی اور دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سیمی فائنل میچ میں بھی نمن اوجھا نے 90 رنز کی تیز اننگز کھیلی تھی۔ انڈیا لیجنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا لیجنڈز کو 196 رنز کا ہدف دیا جسے سری لنکا لیجنڈز حاصل نہ کر سکی اور 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ونے کمار نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 36 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: India Legends Beat Australia Legends روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجنڈس نے آسٹریلیا لیجنڈز کو شکست دی
نمن اوجھا کو فائنل میچ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل ہوا وہیں سری لنکا کے اوپنر تلکرتنے دلشان کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا۔