رائے پور: روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کی دفاعی چیمپئن انڈیا لیجنڈس نے نمن اوجھا (ناٹ آؤٹ 90) اورعر فان پٹھان (ناٹ آؤٹ 37 رن) کی نایاب اننگز کی بدولت جمعرات کو شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں آسٹریلیا لیجنڈز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایک بار پھرٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیابی ہوئی۔ India Legends Beat Australia Legends
گزشتہ برس فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے پہلے ایڈیشن کا خطاب جیتنے والی انڈیا لیجنڈز نے آسٹریلیا کی طرف سے دئے گئے 172 رنوں کے ہدف کو 19.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوجھا نے 62 گیندوں کی اپنی ناقابل شکست اننگ میں سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے، جبکہ اس میچ کو انڈیا لیجنڈز کی جانب موڑنے والے عرفان نے 12 گیندوں میں چار چھکے اور دو چوکے لگائے۔ نمن اور عرفان نے چھٹے وکٹ کے لیے 22 گیندوں پر 50 رنوں کی شراکت داری کرکے انڈیا لیجنڈز کو ہدف تک پہنچا دیا۔
-
This guy never disappoints us when he’s on strike
— Colors Cineplex (@Colors_Cineplex) September 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Well played @irfanpathan_official 🏏🤩
Keep watching #RoadSafetyWorldSeries, live now only on #ColorsCineplex, @justvoot, @CCSuperhits and @Sports18.#IndiaLegends #AustraliaLegends #RSWS2022 pic.twitter.com/DSFq37KU36
">This guy never disappoints us when he’s on strike
— Colors Cineplex (@Colors_Cineplex) September 29, 2022
Well played @irfanpathan_official 🏏🤩
Keep watching #RoadSafetyWorldSeries, live now only on #ColorsCineplex, @justvoot, @CCSuperhits and @Sports18.#IndiaLegends #AustraliaLegends #RSWS2022 pic.twitter.com/DSFq37KU36This guy never disappoints us when he’s on strike
— Colors Cineplex (@Colors_Cineplex) September 29, 2022
Well played @irfanpathan_official 🏏🤩
Keep watching #RoadSafetyWorldSeries, live now only on #ColorsCineplex, @justvoot, @CCSuperhits and @Sports18.#IndiaLegends #AustraliaLegends #RSWS2022 pic.twitter.com/DSFq37KU36
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا لیجنڈز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ کنگارؤں نے بدھ کو بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے سے قبل 17 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 136 رن بنائے تھے۔ اگلے دن جمعرات کو جب دوپہر کے وقت کھیل شروع ہوا توآسٹریلیا نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے 18 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان شین واٹسن نے 30، ایلکس ڈولن نے 35، بین ڈنک نے 46 اور کیمرون وائٹ نے 35 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن 12 رنوں پرناٹ آؤٹ لوٹے۔ انڈیا لیجنڈز کی جانب سے یوسف پٹھان اور ابھیمنیو متھن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ راہل شرما کو ایک کامیابی ملی۔
واٹسن اور ڈولن نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 43 گیندوں پر 70 رنز کی شراکت قائم کی۔ واٹسن 21 گیندوں پر 6 چوکے لگانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈولن بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور 78 کے مجموعی اسکور پر 31 گیندوں میں پانچ چوکے لگانے کے بعد یوسف کا شکار ہوئے۔
یوسف نے کیلم فرگوسن (10) اور متھن نے ناتھن ریارڈن (5) کو زیادہ دیر ٹکنے نہیں دیا لیکن بین ڈنک نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا۔ ڈنک نے 131 رنوں کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹنے سے قبل 26 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد ہیڈن وکٹ پر آئے لیکن ساتھ ہی بارش بھی آگئی۔
بارش کے باعث بدھ کوآگےکا مقابلہ نہیں ہوسکا اوراسے جمعرات کو وہیں سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں یہ روکا گیا تھا۔ اس وقت وائٹ چھ اور ہیڈن ایک رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ آسٹریلیا کے 171 رنوں کے جواب میں ہندوستان نے بھی اچھی شروعات کی۔ کپتان سچن ٹندولکر (10) اور نمن اوجھا نے پہلے وکٹ کے لیے 32 گیندوں میں 38 رنز جوڑے۔ تاہم، سچن بڑا اسکور نہیں کر سکے اور اسی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ سچن نے 11 گیندوں کا سامنا کیا اور دو چوکے لگائے۔
اس کے بعد سریش رینا (11) بھی سستے میں آؤٹ ہو گئے لیکن اوجھا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور ٹیم کو 100 رنز سے آگے لے گئے۔ اوجھا نے 35 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ یوراج سنگھ (18)، اسٹورٹ بنی (02) اور یوسف پٹھان (01) کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت نے 125 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دیے، جب کہ ٹیم کو ابھی 26 گیندوں پر 47 رنز درکار تھے۔
اس کے بعد عرفان نے اوجھا کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کو ایک مشکل حالات سے ایسی حالت میں پہنچا دیا جہاں انڈیا لیجنڈز کو جیت کے لیے 10 گیندوں پر صرف 11 رنوں کی ضرورت تھی۔
عرفان نے ڈرک نینس کے ذریعہ ڈالے گئے 19ویں اوور میں تین چھکے لگا کر ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔ آسٹریلیا لیجنڈز کی جانب سے نیتھن ریارڈن، برائس میک گین، جیسن کریزا نے ایک ایک وکٹ لیا جبکہ کپتان واٹسن کو دو کامیابی ملی۔
سچن ٹندولکرکی کپتانی والی انڈیا لیجنڈز فائنل میں سری لنکا یا ویسٹ انڈیز میں سے کسی ایک سے مقابلہ کرے گی۔ یہ دونوں ٹیمیں جمعہ کو دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یو این آئی