ETV Bharat / sports

بھارت۔انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت پہلی اننگ میں 78 رنز پر آؤٹ

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 7:41 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت اپنی پہلی اننگ میں محض 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت۔انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت پہلی اننگ میں 78 رنز پر آؤٹ
بھارت۔انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت پہلی اننگ میں 78 رنز پر آؤٹ

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن یہ فیصلہ ٹیم کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوا۔ کیونکہ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ روہت شرما نے 19 رنز کی اننگ کھیلی۔ جب کہ نائب کپتان رہانے نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ ٹیم کی جانب سے کوئی بھی بلے باز دہائی کے اسکور تک نہیں پہنچ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد '

وہیں انگلینڈ کی جانب سے تیز گیند باز جمی اینڈرسن اور کریگ اورٹن نے تین تین وکٹ جب کہ رابینسن اور سیم کرن نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔

آپ کو بتادیں کہ بھارت پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.