ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی - ہاردک پانڈیا کا ہرفن مولا کھیل

ہاردک پانڈیا کے ہرفن مولا کھیل (3 وکٹ، 33 رن) کی بدولت بھارت نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ India beats Pakistan by 5 Wickets

Asia Cup 2022
Asia Cup 2022
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 6:57 AM IST

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2022 میں دوسرا مقابلہ روایتی حریف پاکستان بمقابلہ بھارت کے درمیان ہوا۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا گیا۔ جہاں ہاردک پانڈیا کے ہرفن مولا کھیل (25 رنز پر 3 وکٹ ور 17 بالوں میں 33 رن) کی بدولت بھارت نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ India Defeated Pakistan by Five Wickets in Asia Cup at Dubai

یہ بھی پڑھیں:

قبل ازیں ٹاس جیت کر بھارت نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بھارت کو 20 اوورز میں 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے روہت شرما کی ٹیم نے دو گیندیں باقی رہتے ہی حاصل کر لیا۔ پاکستان نے اسی گراؤنڈ پر 308 روز قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی تھی لیکن بھارت نے ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس بار پاکستان کو شکست دی۔ DP World Asia Cup

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور بھونیشور کمار نے تیسرے ہی اوور میں بابر اعظم (10) کو آؤٹ کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان نے دو چوکوں سے اننگز کا آغاز کیا لیکن اویش خان نے انہیں صرف 10 رن پر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ کرواکے پویلین لوٹادیا۔

تیسری وکٹ کے لیے 45 رن کی شراکت کرنے والے محمد رضوان اور افتخار احمد ہاردک پانڈیا کی مختصر گیندوں کا شکار ہو گئے۔ رضوان نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رن بنائے جب کہ افتخار نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے۔ ہاردک نے خوشدل شاہ (02) کا وکٹ بھی لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.