ETV Bharat / sports

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست، بھارت کا سیریز پر قبضہ

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے 175 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز ہی بنا سکی، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے پانچ میچوں کے سیریز میں تین ایک سے ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔ India Australia fourth T20

India Defeat Australia in fourth T20 and seize the series
چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست، بھارت کا سیریز پر قبضہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 10:49 PM IST

رائے پور: رنکو سنگھ 46، یشسوی جیسوال 37، جتیش شرما 35 اور رتوراج گائیکواڑ 32 رنز کی بدولت بھارت نے جمعہ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لیکن آسٹریلیا کی ٹیم اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سات وکٹ کھو کر صرف 154 رنز ہی بنا سکی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کی یہ تیسری جیت ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ بھارت نے اس سیریز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیڈ 31، کپتان میتھیو ویڈ 36 کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے اچھی کارکرگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہیں بھارت کے گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ اکسر پٹیل نے تین اہم وکٹ حاصل کیے جبکہ دیپک چہر کو دو اور بشنوئی و اویش خان کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے پہلے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لیے آتے ہوئے یشسوی اور رتوراج کی ہندوستانی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ چھٹے اوور میں ہارڈی نے یشسوی کو 37 رنز پر میک ڈرموٹ کے ہاتھوں آؤٹ کر اکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں شریاس ایر آٹھ رنز بنا کر سنگھا کا شکار بنے۔ وہ گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان سوریہ کمار یادو نویں اوور میں ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ ڈوارشوئس کی گیند پر ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رتوراج بھی 32 رنز بنانے کے بعد 14ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد رنکو اور جتیش نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور کچھ دلکش شاٹس لگائے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ جتیش 35 رن 19ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور تین پرکشش چھکے بھی لگائے۔ اس کے بعد اکشر پٹیل اور دیپک چاہر دونوں صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ 20ویں اوور میں رنکو سنگھ کو 46 کے اسکور پر بہرنڈورف نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ روی بشنوئی چار رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ اویس خان ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 174 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشوئس نے تین وکٹ حاصل کئے۔ تنویر سنگھا اور جیسن بہرنڈورف نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا وہیں ایرون ہارڈی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.