ETV Bharat / sports

Deaf T20 Champions Trophy بھارت نے ڈیف ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی جیت لی

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 1:49 PM IST

ڈی آئی سی سی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی 2022 کے فائنل مقابلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ India Deaf Cricket Team Win Final Match

بھارت نے ڈیف ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی جیت لی

عجمان: انڈین ڈیف کرکٹ ٹیم نے وریندر سنگھ (50 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دے کر ڈی آئی سی سی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی 2022 جیت لی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 101 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ India won Deaf T20 Champions Trophy

ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ کپتان وریندر نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، ان کا ساتھ دیتے ہوئے اندرجیت یادیو نے 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے آر ڈو پلیسس نے 23 رنوں کی جدوجہد سے پراثر اننگ کھیلی تاہم انہیں کسی کا ساتھ نہیں ملا اور پروٹیز 101 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Brazil Deaflympics 2020: ڈیف اولمپکس میں ساتواں مقام حاصل کرنے والے راکیش کا پُرجوش استقبال

روما بلوانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی سی اے) نے کہا، "یہ ایک بہت ہی خاص ٹورنامنٹ تھا، کیونکہ ٹیم آئی ڈی سی اے ہندوستان میں 2018 میں منعقدہ آخری ٹورنامنٹ کے بعد اپنا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل رہی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں کپتان اور کوچ ایم پی سنگھ اور دیو دت کی مدد کی ضرورت تھی۔ ٹیم نے تمام راؤنڈ رابن مقابلے اور سیمی فائنل جیتنے کے بعد آج فائنل میں فاتح بن کر ابھرنے کے لئے جس عزم کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انڈین ڈیف کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.