ETV Bharat / sports

India vs West Indies: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دی - بھارت اور ویسٹ انڈیز

بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کے آخری دو میچ ہفتے اور اتوار کو فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ India beat West Indies in 3rd T20

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 7:47 AM IST

سینٹ کٹس اینڈ نیوس: اوپنر سوریہ کمار یادو کی شاندار نصف سنچری (76 رنز) اور شریاس ائیر کے ساتھ ان کی نصف سنچری شراکت کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت نے 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کے اوپنر کائل مائرز نے 50 گیندوں میں 8 چوکے اور 4 چھکے کی مدد سے 73 رنز کی اننگ کھیلی، اس کے علاوہ برینڈن کنگ نے 20، نیکولس پورن نے 22، پاویل نے 23 اور ہیٹمائر نے 20 رنز کی اننگ کھیلی۔

بھارت نے 165 رنز کے ہدف 19 اوورز میں مکمل کر لیے، سوریہ کمار نے 44 گیندوں میں 8 چوکے اور 4 چھکے کی مدد سے 76 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلائی، سوریہ کمار یادو کے علاوہ بھارت کے لیے رشبھ پنت نے 33 رنز کی ناٹ آؤٹ، شریاس ایر نے 24 رنز اور روہت شرما نے 11 رنز کی اننگ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022: ایشیا کپ کا شیڈول جاری، اٹھائیس اگست کو بھارت۔پاکستان کا میچ

ہدف کے تعاقب میں بھارت کو ابتدا میں ہی دھچکا لگا جب کپتان روہت شرما کمر کے پٹھوں میں تناؤ کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے روہت شرما پانچ گیندوں میں 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ کمار اچھی تال میں نظر آئے۔ سوریہ کمار نے صرف 26 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.