ETV Bharat / sports

India vs West Indies بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے شکست دی - ویسٹ انڈیز بمقابلہ انڈیا ون ڈے سیریز

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں ست شکست دے دی۔ کلدیپ یادو کو بہترین گیند بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ India Beat West Indies in first ODI

بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے شکست دی

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 7:16 AM IST

بارباڈوس: کلدیپ یادو (4/6) اور رویندر جڈیجہ (37/3) کے بعد ایشان کشن (52) کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے جمعرات کو پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے بھارت کے سامنے 115 رن کا ہدف رکھا جسے بھارتی ٹیم نے 22.5 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارت کے بہترین گیند باز کلدیپ نے صرف تین اووروں میں چھ رن کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں (دو میڈن) جبکہ رویندر جڈیجہ نے چھ اووروں میں 37 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیبیو کرنے والے مکیش کمار، ہاردک پانڈیا اور شاردول ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا دوسرا کم ترین اسکور ہے، اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے ہی 2018 میں ترواننت پورم میں ویسٹ انڈیز کو 104 رن پر آؤٹ کیا تھا۔ کیریبین ٹیم کی یہ دوسری مختصر ترین اننگز بھی ہے جو 23 اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل 2011 میں وہ بنگلہ دیش کے خلاف 22 اوور میں آل آؤٹ ہوئی تھی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے شائی ہوپ نے 45 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 43 رن بنائے۔ حال ہی میں ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے والی ونڈیز کی مایوس کن کارکردگی جاری رہی، ان کے سات بلے باز دوہرے ہندسے کو چھونے میں بھی ناکام رہے۔ کپتان روہت شرما نے 115 رن کے معمولی ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے نوجوان اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر شبھمن گل (سات) اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے لیکن کشن شروع سے ہی گیند بازوں پر حاوی رہے۔ کشن نے پاور پلے میں سوریہ کمار یادو کے ساتھ ہندوستانی اننگز کا آغاز کیا۔ پاور پلے کے فوراً بعد سوریہ کمار (25 گیندوں پر 19 رن) پویلین لوٹ گئے۔ پانڈیا پانچ رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور اسپنروں نے کچھ وقت کے لیے ہندوستانی بلے بازوں کو پریشان کیا۔

ویسٹ انڈیز نے ہندستان کے خلاف چار اسپنروں کا استعمال کیا۔ کشن نے اس چیلنج کا بخوبی سامنا کیا۔ انہوں نے پانڈیا کے آؤٹ ہوتے ہی یانک کریا کو چھکا لگایا اور کچھ دیر بعد انہوں نے دو رن کے ساتھ 44 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کشن 45 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حالانکہ اس وقت تک ہندوستان ہدف کے قریب تھا۔ ہندوستان نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹھاکر کی وکٹ گنوائی، لیکن جڈیجہ (16 ناٹ آؤٹ) اور ساتویں نمبر پر بیٹنگ کر رہے روہت (12 ناٹ آؤٹ) ہندوستان کی جیت تک پچ پر کھڑے رہے۔ اس سے قبل ہندستان نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ صرف سات رن پر کائل میئرز (دو) کی صورت میں گری۔ نوجوان بلے باز ایلیک ایتھنیز اور برینڈن کنگ نے کچھ دیر اننگز کو سنبھالا لیکن دونوں پاور پلے کے اندر ہی پویلین واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Siraj Out of ODI سراج کو ون ڈے سیریز سے آرام، وطن واپس لوٹے

اتھانیز 18 گیندوں پر 22 رن بنا کر ون ڈے کرکٹ میں مکیش کمار کی پہلی وکٹ بنے، جب کہ کنگ (23 گیندوں، 17 رن) کو شاردول ٹھاکر نے بولڈ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے تین وکٹ پر 45 رن پر گرنے کے بعد اننگز کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہوپ اور شمرون ہیٹمائر کی تجربہ کار جوڑی پر آ گئی۔ دونوں بلے بازوں نے آپس میں بیٹنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں 43 رن جوڑے، حالانکہ ہندوستانی اسپنروں کے آتے ہی ونڈیز کی اننگز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ جڈیجی نے ہیٹ مائر کو بولڈ کرکے اپنا کھاتہ کھولا، جب کہ اپنے اگلے تین اووروں میں انہوں نے روومین پاویل اور روماریو شیفرڈ کو آؤٹ کیا۔ اننگز کے 19ویں اوور میں پہلی بار گیند ملنے کے بعد کلدیپ نے 23 ویں اوور میں ونڈیز کو آل آؤٹ کر دیا۔ ڈومینک ڈریکس، یانک کریا اور جے ڈن سیلز کو آؤٹ کرنے کے علاوہ انہوں نے ہوپ کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.