ETV Bharat / sports

India vs South Africa 3rd T20: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 7:11 AM IST

بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹ پر 179 کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور شاندار گیند بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19.1 اوور میں 131 رنز پر روک دیا اور 48 رنز سے میچ جیت لیا۔ تاہم یہ میچ ہارنے کے باوجود جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1۔2 کی برتری حاصل ہے۔ India beat South Africa

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست

وشاکھاپٹنم: ہرشل پٹیل (4/25) اور یوزویندر چہل (3/20) کی مدد سے بھارت نے منگل کو وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس ریڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت سیریز میں ابھی بھی 1۔2 سے پیچھے ہے۔ وہیں بھارتی ٹیم کے 179 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 19.1 اوور میں 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ India beat South Africa by 48 runs in 3rd T20

جنوبی افریقہ ٹیم کی جانب سے ہینرک کلاسن (29) اور ریزا ہینڈرکس (23) نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ہرشل پٹیل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی یوزویندر چہل نے تین جبکہ اکسر پٹیل اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پاور پلے میں دو وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز بنا سکی۔ اس دوران کپتان ٹیمبا باوما (8) اور ریزا ہینڈرکس (23) جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اگلے اوور میں چہل نے ڈُسن (1) کو بھی چلتا کیا جس کے بعد جنوبی افریقہ کے 40 رنز پر تین وکٹ گر گئے۔ India vs South Africa T20 Series

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے اوپنرز رتوراج گائیکواڑ اور ایشان کشن نے شاندار آغاز کیا اور پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 57 رنز جوڑے۔ اس دوران گائیکواڑ نے پانچویں اوور میں تیز گیند باز اینریک نورٹجے کی پانچ گیندوں میں لگاتار پانچ چوکے لگائے۔ اس دوران گائیکواڑ نے 30 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ لیکن 11ویں اوور میں بھارت کو پہلا جھٹکا 97 کے اسکور پر لگا جب گائیکواڈ 57 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے ایشان نے 31 گیندوں میں اپنی ففٹی بھی مکمل کی۔ لیکن ائیر (14) شمسی کی گیند پر کیچ ہو گئے جس سے بھارت کو 13 اوور میں 128 رنز پر دوسرا جھٹکا لگا۔ اس سے جنوبی افریقہ نے میچ میں واپسی کی اور اگلے ہی اوور میں ایشان (54) بھی پریٹوریئس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان پنت (6) بھی 16ویں اوور میں پریٹوریئس کا شکار بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Ind vs Sa 2nd T20: جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی

اس کے بعد 19 ویں اوور کرنے آئے ربادا نے دنیش کارتک (6) کو آؤٹ کر 11 رنز دیے۔ اسی دوران وین پارنیل نے 20 ویں اوور میں 12 رنز دیے جس کی وجہ سے بھارت نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا (31) اور اکسر پٹیل (5) ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوین پریٹوریئس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.