ETV Bharat / sports

India beat England by 7 wickets بھارتی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی - India beat England by 7 wickets in first ODI

ٹی 20 سیریز 2-1 میں شکست کے بعد بھارت نے شاندار واپسی کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کر لی۔ یہ 39 سالہ جھولن گوسوامی کا آخری ون ڈے میچ بھی تھا، جسے جیت کر بھارتی ٹیم نے اپنے لیجنڈری کھلاڑی کو یادگار الوداع کیا ہے۔ India beat England by 7 wickets

India beat England by 7 wickets in first women's ODI
بھارتی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 9:41 AM IST

ہوو: بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اسمرتی مندھانا (91)، ہرمن پریت کور (74 ناٹ آؤٹ) اور یستیکا بھاٹیہ (50) کی نصف سنچریوں کی بدولت اتوار کو پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 228 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے ہرمن پریت کی ٹیم نے 44.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ India beat England by 7 wickets in first women's ODI

ٹی 20 سیریز 2-1 میں سے شکست کے بعد بھارت نے شاندار واپسی کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کر لی۔ یہ 39 سالہ جھولن گوسوامی کا آخری ون ڈے میچ بھی تھا، جسے جیت کر بھارتی ٹیم نے اپنے لیجنڈری کھلاڑی کو یادگار الوداع کیا ہے۔

228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے دوسرے ہی اوور میں شیفالی ورما (01) کی وکٹ گنوا دی، لیکن اسمرتی اور یاستیکا نے دوسرے وکٹ کے لیے 96 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا یا۔ وکٹ کیپر بلے باز یاستیکا نے آؤٹ ہونے سے قبل 47 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے۔

اسمرتی نے کپتان ہرمن پریت کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 63 رن کی شراکت بھی کی جس نے بھارت کو فتح کے بہت قریب پہنچایا۔ تاہم اسمرتی اپنی سنچری مکمل نہ کر سکیں اور 99 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے علاوہ کپتان ہرمن پریت نے 94 گیندوں پر 74 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور فاتح چھکا شامل تھا۔

انگلینڈ نے 27 اوورز میں صرف 94 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ ڈینیئل وائٹ نے 50 گیندوں پر 43 رنز بنائے لیکن دپتی شرما کے ہاتھوں بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔

اس کے بعد ایلس نے صوفی ایکلسٹن کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 50 رنز جوڑے۔ آؤٹ ہونے سے قبل ایکلسٹن نے 33 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ اس کے بعد ایلس اور شارلٹ ڈین کے درمیان آٹھویں وکٹ کے لیے 42 گیندوں پر 49 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس نے انگلینڈ کو 50 اوورز میں 227/7 تک پہنچا دیا۔ ایلس نے 61 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 50 جبکہ شارلٹ نے 21 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

بھارت کے لیے اپنا آخری میچ کھیلنے والی جھولن گوسوامی نے 10 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور دو میڈن اوور بھی پھینکے۔ اس کے علاوہ دپتی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ میگھنا سنگھ، راجیشوری گائیکواڑ، اسنیہا رانا اور ہرلین دیول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.