ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh 2nd Test دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیتی

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 11:27 AM IST

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لحاظ سے یہ ٹیسٹ سیریز بھارت کے لیے بہت اہم تھا۔ India won test series Against Bangladesh

دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیتی

ڈھاکہ: بھارت نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے میچ کے چوتھے روز 145 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شریاس ایر اور روی چندرن اشون نے ساتویں وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت داری کرکے ٹیم انڈیا کو فتح دلائی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے بنگلہ دیش کو دو میچوں کی سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کر دیا۔ میچ کے چوتھے دن کی شروعات میں ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت یہ میچ ہار جائے گا لیکن شریاس ایر اور روی چندرن اشون کی شراکت نے ٹیم انڈیا کو شکست سے بچا لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز بھی 2-0 سے جیت لی ہے۔ روی چندرن اشون کو پلیئر آف دی میچ جب کہ چتیشور پجارا کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ India beat Bangladesh in second test

اس میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ٹیم انڈیا نے چوتھے دن کی شروعات 45-4 کے اسکور کے ساتھ کی، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے اس نے اپنے 3 وکٹ جلدی جلدی گنوا دیے۔ ایسے میں بھارت پر شکست کا بحران منڈلا رہا تھا۔ آخر میں روی چندرن اشون (42 رنز) شریاس ایر (29 رنز) کی نصف سنچری شراکت نے بنگلہ دیش کا خواب چکنا چور کردیا۔ بھارت کو آج جیت کے لیے مزید 100 رنز بنانے تھے۔ لیکن بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن معراج نے مل کر مزید تین وکٹ لیے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا ہار جائے گی، لیکن شریاس ایر اور روی چندرن اشون نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

وہیں میچ کے تیسرے دن سلامی بلے باز ذاکر حسن (51) اور لٹن داس (73) کی نصف سنچریوں کی مدد سے بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت کے سامنے 145 رنوں کا ہدف رکھا۔ ذاکر نے 135 گیندوں کی اننگ میں پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے، جب کہ لٹن نے 98 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 73 رنوں کا تعاون دیا۔ بھارت نے تیسرے دن اچھی شروعات کی اور بنگلہ دیش کے 70 رنوں پرچار وکٹ گرادئے۔ ذاکر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اومیش یادو (32/1) کا شکار ہوگئے، جب کہ اکشر پٹیل (68/3) نے مہدی حسن میراز کو صفر پر آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Bangladesh 1st Test پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دی

بنگلہ دیش کے چھ وکٹ 113 رن پر گرنے کے بعد وکٹ کیپر نورالحسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 31 رن بنائے۔ لٹن اور نورالحسن نے ساتویں وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت قائم کی، جب کہ نورالحسن کا وکٹ گرنے کے بعد لٹن اور تسکین احمد نے بھی آٹھویں وکٹ کے لیے 60 رنز جوڑے۔ ان دونوں شراکتوں کی مدد سے بنگلہ دیش نے 231 رن بناکر بھارت کے سامنے 145 رنوں کا ہدف رکھا۔ تسکین 46 گیندوں پر 31 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور روی چندرن اشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جے دیو انادکٹ کو ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.