ETV Bharat / sports

ہندوستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی - ہندوستان نے افغانستان کو شکست دی

India beat Afghanistan by six wickets in 2nd T20I ہندوستان نے یشسوی اور شیوم کی نصف سنچریوں کی بدولت افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 14, 2024, 10:46 PM IST

اندور: یشسوی جیسوال اور شیوم دوبے کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو دوسرے ٹی۔ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور وہ پہلے ہی اوور میں کپتان روہت شرما کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور وراٹ کوہلی نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت ہوئی۔ نوین الحق نے وراٹ کوہلی کو ابراہیم زدران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔

کوہلی نے 16 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ جنت نے 13ویں اوور میں یشسوی جیسوال کو گرباز کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیجا۔ جیسوال نے پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ اسی اوور میں جیتیش شرما صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شیوم دوبے نے 32 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ رنکو سنگھ نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان نے 15.4 اوور میں چار وکٹ پر 173 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ فضل الحق فاروقی اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل گلبدین نائب کی 57 رنز کی نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے اتوار کو دوسرے ٹی 20 میچ میں خراب شروعات کے بعد ہندوستان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔ آج یہاں ہولکر اسٹیڈیم میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی افغانستان کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور تیسرے اوور میں ہی 14 رنز پر رحمن اللہ گرباز کی صورت میں پہلی وکٹ گر گئی۔ اس کے بعد کپتان ابراہیم زردان آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عظمت اللہ عمرزئی بھی ساتویں اوور میں دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کی چوتھی وکٹ 12 اوورز کی تیسری گیند پر گلبدین نائب کی صورت میں گری۔ نائب نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ محمد نبی نے 14، نجیب اللہ زدران 23 رنز، قریب جنت 20، نور احمد ایک رن، مجیب الرحمان 21 اور فضل الحق فاروقی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 172 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ روی بشنوئی اور اکشر پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شیوم دوبے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.