ETV Bharat / sports

India vs Sri Lanka Series: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان - سری لنکا کے خلاف بھارتی اسکواڈ کا اعلان

رویندر جڈیجہ اور سنجو سیمسن کی سری لنکا کے خلاف 24 فروری سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی۔20 بین الاقوامی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ India vs Sri Lanka T20 Series

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

author img

By

Published : Feb 20, 2022, 2:48 PM IST

آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین چیتن شرما نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ India Announce squad against Sri Lanka

وراٹ کوہلی کی جگہ روہت شرما کو بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان بنایا گیا ہے۔ وہیں چیتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے کو بھارت کی ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ Rohit Sharma India new Test captain

رویندر جڈیجہ اور سنجو سیمسن کی سری لنکا کے خلاف 24 فروری سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی۔20 بین الاقوامی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

جڈیجہ اور سیمسن چوٹ سے ابھرنے کے بعد واپسی کر رہے ہیں جبکہ شاردل ٹھاکر کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

جسپریت بمراہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال ہوم سیریز میں آرام کے بعد نائب کپتان کے طور پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ اب وہ فاسٹ باؤلنگ آرڈر کی قیادت کریں گے جس میں بھونیشور کمار، دیپک چاہر، محمد سراج اور غیر کیپڈ کھلاڑی اویش خان شامل ہیں۔

دوسرے ٹی۔20 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی جیت کے بعد وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کو آخری ٹی۔ٹوئنٹی کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ انہوں نے بائیو ببل کو چھوڑ دیا ہے اور انہیں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی آرام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs Wi 3rd T20: ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنے اترے گی

ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شریاس ایئر، وینکٹیش ایئر، دیپک ہڈا، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، بھونیشور کمار، دیپک چہر، ہرشل پٹیل، محمد سراج، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، یوزویندر چہل، روی بشنوئی، کلدیپ یادیو، اویش خان

ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ: Indian squad for Test series Against Sri lanka

روہت شرما (کپتان)، میانک اگروال، پریانک پنچال، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، ہنوما وہاری، شبمن گل، رشبھ پنت، کے ایس بھرت، آر اشون، رویندرا جڈیجا، جینت یادو، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ (نائب کپتان) محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، سوربھ کمار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.