ETV Bharat / sports

ACC Emerging Asia Cup بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر بھارت اے فائنل میں داخل، پاکستان سے ہوگا مقابلہ

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 7:23 AM IST

ایمرجنگ ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اے اور بنگلی دیش اے کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش اے کو 51 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل مقابلہ بھارت اے اور پاکستان اے کے درمیان 23 جولائی کو دوپہر دو بجے سے کھیلا جائے گا۔ India A Beat Bangladesh A in Semi final

بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر بھارت اے فائنل میں داخل، پاکستان سے ہوگا مقابلہ

کولمبو: کپتان یش ڈُھل (66) کی جدوجہد سے پر نصف سنچری اور نشانت سندھو (20/5) کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارت اے نے جمعہ کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو 51 رنز سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ بھارتی ٹیم نے ڈھل کی نصف سنچری کے دم پر بنگلہ دیش اے کے سامنے 212 رنز کا ہدف رکھا۔ سندھو اور مانو ستھار (32/3) کی خطرناک گیند بازی نے بنگلہ دیش اے کو 160 رنوں پر سمیٹ دیا۔ بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر بھارت اے کو بلے بازی کی دعوت دی اور اس کے ٹاپ آرڈر کی کمر توڑ دی۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے ڈھل نے ایک سرے کو سنبھالے رکھا لیکن دوسرے سرے پر وکٹیں گرنے سے بھارت کا اسکور 137/7 ہوگیا۔

ڈھل نے اس کے بعد ستھار (24 گیند، 21 رنز) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے، جبکہ راج وردھن ہانگرگیکر (12 گیند، 15 رنز) کے ساتھ مختصر لیکن قیمتی 21 رنز کی شراکت داری کی۔ ڈھل نے خود چھ چوکوں کی مدد سے 85 گیندوں پر 66 رنز بنائے اور آل آؤٹ ہونے سے پہلے ہندوستان اے اے کو 49.1 اوور میں 211 رنز تک پہنچا دیا۔ بنگلہ دیش-اے کے سلامی بلے باز تنزید حسن (56 گیند، 51 رنز) نے نصف سنچری بناتے ہوئے اپنے پارٹنر محمد نعیم (40 گیند، 38 رنز) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی۔ نعیم اور تنزید کے بعد ذاکر حسن بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے لیکن بنگلہ دیش-اے ہدف کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023 ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ہوگا، جانئے کب ہے پاکستان اور بھارت کا مقابلہ

جب بنگلہ دیش کا اسکور 24.3 اوورز میں 123/3 تھا تب ابھیشیک شرما کی گیند پرسیف حسن (22) کا وکٹ گرتے ہی الٹ پھیر شروع ہوا۔ یوراج سنگھ ڈوڈیا نے سومیا سرکار کو آؤٹ کیا، جبکہ نشانت نے اکبر علی، مہدی حسن، رقیب الحسن اور محمود الحسن جوئے کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کا اسکور 155/9 کردیا۔ بنگلہ دیش-اے نے اپنے آخری سات وکٹیں صرف 37 رنز میں گنوائیں اور پوری ٹیم 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دن کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ اب اتوار کو ایمرجنگ ایشیا کپ ٹائٹل کے لیے انڈیا-اے کا مقابلہ پاکستان-اے سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.