ETV Bharat / sports

IND vs WI 2nd Test چوتھے دن لنچ تک بھارت کو 281 رنز کی برتری - بھارت ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ

محمد سراج (60/5) کی ٹیسٹ کیریئر کی بہترین گیند بازی کے بعد روہت شرما (44 گیند، 57 رن) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن لنچ تک 281 رن کی برتری حاصل کر لی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 10:31 PM IST

پورٹ آف اسپین: بھارت نے دن کے آغاز میں ونڈیز کو 255 پر آل آؤٹ کرکے 183 رنوں کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد روہت نے جیسوال (ناٹ آؤٹ 37) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 98 رنز کی شراکت داری کی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ بریتھویٹ نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری تک نہ پہنچ سکا۔ سراج نے پانچ جبکہ مکیش کمار اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ روی چندرن اشون نے ایک وکٹ لیا۔

ویسٹ انڈیز نے میچ کے تیسرے روز شاندار دفاع کی بنیاد پر229/5 رن کا اسکور کھڑا کیا تھا، لیکن چوتھے دن اس نے صرف 50 منٹ کے اندر اپنے آخری پانچ وکٹ گنوا دئے۔ نوجوان ٹیلنٹ مکیش کمار نے دن کا آغاز الیک اتھاناز (115 گیند، 37 رنز) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے کیا، جبکہ سراج نے اگلے ہی اوور میں جیسن ہولڈر کو وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ مکیش کے ایک اوور میں دو چوکے جانے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے فالو آن ٹال دیا، لیکن سراج نے بغیر وقت گنوائے الزاری جوزف، کیمار روچ اور شینن گیبریل کو آؤٹ کرکے کیریبین ٹیم کی اننگ ختم کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک بڑی برتری کے ساتھ، بھارت ویسٹ انڈیز پر اٹیک کرسکتا ہے، جو پہلے سیشن کے آخری ایک گھنٹے میں دیکھنے کو ملا۔ جیسوال نے پہلے ہی اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر اپنے ارادوں کو واضح کر دیا۔ روہت نے بھی اگلے اوور کی شروعات چوکے سے کی اور اس جوڑی نے 5.3 اوور میں 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے وکٹ کے لیے ہندوستان کی تیز ترین نصف سنچری شراکت کرنے والے روہت اور جیسوال کو ایک ایک زندگی بھی ملی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روہت نے 44 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ جیسوال کے ساتھ 98 رنز کی شراکت داری کرنے کے بعد روہت الزاری جوزف کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ ایک گیند بعد بارش کی وجہ سے امپائر نے سیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.