ETV Bharat / sports

IND vs SA 2nd T20: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا - ٹیم انڈیا کی نظریں واپسی پر

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ کٹک میں کھیلا جا رہا ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 7:12 PM IST

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ کٹک میں کھیلا جا رہا ہے۔ اُڑیسہ کے کٹک میں ہونے والے اس میچ میں ٹیم انڈیا کی نظریں واپسی پر ہیں۔ کپتان رشبھ پنت کی قیادت میں کھیل رہی ٹیم انڈیا سیریز میں فی الحال 0-1 سے پیچھے ہے۔ بھارتی ٹیم نئی دہلی میں پہلے میچ میں 211 رن بنانے کے باوجود جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پانچ گیند پہلے ہی سات وکٹوں سے ہار جھیلنے کے بعد آج دوسرے ٹی 20 مقابلے میں برابری حاصل کرنے اترے گی۔

اپنے متعدد سرکردہ کھلاڑیوں کو آرام دینے اور کپتان لوکیش راہل کے انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوجانے کے بعد رشبھ پنت کو نیا کپتان نامزد کیا گیا لیکن پنت بھی ٹیم کے 211 رن بنانے کے باوجود اپنے گیند بازوں میں اس کا دفاع کرپانے کا جوش نہیں بھرسکے۔ اب ان کے پاس دوسراموقع ہے کہ وہ ٹیم کو برابری پر لے آئیں۔ جنوبی افریقہ نے اپنی ٹی 20 تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو اس کے ریکارڈ مسلسل 13 ٹی 20 فتوحات سے محروم کر دیا۔ یہ سب کچھ ڈیوڈ ملر اور رسی وان ڈیر ڈسن کی نصف سنچریوں کی بدولت ممکن ہوا جنہوں نے چوتھے وکٹ کے لیے ناٹ آوٹ 131 رنوں کی شراکت کی۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارتی ٹیم کو ابتدا میں قسمت کا ساتھ ضرور ملا اور انہوں نے اسکور بورڈ پر 211 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 میں بھارتی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور تھا۔ لیکن بھارتی بلے بازی کے جواب میں جنوبی افریقہ نے پاور پلے میں ہی اپنے ارادے واضح کر دیئے اور پہلے چھ اوورز میں 61 رنز بنا ڈالے۔ حالانکہ جنوبی افریقہ نے کپتان ٹمبا باؤما اور ڈوین پریٹوریس کا وکٹ گنوادیا تھا۔ لیکن ملر اور وان ڈر ڈسن نے جنوبی افریقہ کی کشتی کو پار لگا دیا۔ پارٹنرشپ کے پہلے ہاف میں وان ڈر ڈسن نے قدرے سست کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن آخری مرحلے میں انہوں نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے جبڑوں سے میچ چھین لیا۔

وان ڈر ڈسن کا ان کی اننگ کے آغاز میں شریس ایر کے ہاتھوں باؤنڈری کے قریب ایک آسان کیچ چھوٹ گیا تھا اور ان کا کیچ چھوڑنا بھارت کے لیے کافی مہنگا ثابت ہوا تھا۔ جنوبی افریقی بلے باز نے شریس ایر کے ذریعہ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد 15 گیندوں پر میچ وننگ 45 رن بنائے۔ اگرچہ ایشان کشن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ایر کی اس غلطی کو ماننے سے انکار کردیا تھا، لیکن وان ڈر ڈسن نے اعتراف کیا تھا کہ اس جیون دان نے انہیں آگے بہتر کھیلنے کی ترغیب دی تھی۔ کشن نے کہا تھا کہ پہلے میچ میں ٹیم نے جو غلطیاں کی ہیں وہ انہیں دہرانے سے بچے گی اور واپسی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Rape Lawsuit Against Cristiano Ronaldo: رونالڈو کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.