ETV Bharat / sports

IND vs ENG 5th Test Match: انگلینڈ کی پہلی اننگ 284 رنوں پر سمٹی، بھارت کو 132 کی سبقت - بھارت انگیلنڈ کے درمیان 5واں ٹیسٹ

محمد سراج (چار وکٹ) اور جسپریت بمراہ (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں اتوار کو 284 رنوں پر آل آؤٹ کر دیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی بھارت 132 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 416 رنز بنائے تھے۔IND vs ENG 5th Test Match

IND vs ENG 5th Test Match, India Bowl Out England for 284 on Day 3, take 132 run lead
انگلینڈ کی پہلی اننگ 284 رنوں پر سمٹی، بھارت کو 132 کی سبقت
author img

By

Published : Jul 3, 2022, 10:44 PM IST

برمنگھم: انگلینڈ کی جانب سے شاندار فارم میں چل رہے جونی بیرسٹو نے سب سے زیادہ 106 رنز بنائے۔ بیرسٹو نے اپنی اننگ میں 140 گیندیں کھیل کر 14 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ بیئرسٹو کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز 50 رن بھی نہ بنا سکا۔ وکٹ کیپر سیم بلنگز نے 36 (57)، کپتان بین اسٹوکس نے 25 (36) اور جو روٹ نے 31 (67) رنز بنائے۔ انگلینڈ نے میچ کے تیسرے دن 84/5 سے شروع کرتے ہوئے کچھ وقت لیا، لیکن جیسے جیسے گیند پرانی ہوتی گئی، بیرسٹو اور اسٹوکس اپنے ہاتھ کھولتے رہے۔IND vs ENG 5th Test Match

اسٹوکس اننگ کو تیز کرنے کی کوشش میں، شاردل ٹھاکر کی گیند پر بمراہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، لیکن بیئرسٹو اس سے بالکل متاثر نہیں ہوئے اور وقت ضائع کیے بغیر اننگ کا گیئر بدلا۔ دن کے آغاز میں 47 گیندوں پر 11 رن بناکر کھیل رہے بیئرسٹو نے 81 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ بیئرسٹو کو بلنگز کا ساتھ ملا اور دونوں کے درمیان 92 رنز کی اہم شراکت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Jasprit Bumrah World Record: جسپریت بمراہ نے بنایا ورلڈ ریکارڈ

بالآخر محمد شامی نے بیئرسٹو کو 106 رنز پر آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ انگلینڈ نے اپنی آخری تین وکٹوں پر 43 رنز بنائے لیکن ہندوستان کے پہلی اننگ کے بڑے اسکور کے سامنے یہ کام نہ آیا اورہندوستان نے 132 رنوں کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان کی جانب سے سراج نے چار، بمراہ نے تین، شامی نے دو جبکہ ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.