ETV Bharat / sports

IND vs ENG 1st Test: انگلینڈ کی پہلی اننگز 183 رنز پر سمٹی، بھارت کا محتاط آغاز

انگلینڈ کی پہلی اننگز 65.4 اوورز میں 183 رنز پر ہی سمٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا چکا ہے۔

ind vs eng 1st test england first innings all out for 183 runs
انگلینڈ کی پہلی اننگز 183 رنز پر سمٹی، بھارت کا محتاط آغاز
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 11:59 PM IST

انگلینڈ کے ٹرینٹ برج میں کھیلے جارہے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ (4/46) اور محمد شامی (3/28) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 183 رنز پر ڈھیر کر دی۔

انگلینڈ کی اننگز میں کپتان جو روٹ نے 108 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ بمراہ اور شامی کے علاوہ شاردول ٹھاکر نے دو اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ لیکن بمراہ نے میچ کے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر روری برنس کو صفر پر آوٹ کرکے میزبان کو پہلا جھٹکا دیا۔

اس کے بعد دوسری وکٹ کے لیے ڈومینک شبلی اور زیک کرولی کے درمیان 42 رنز کی شراکت ہوئی لیکن سراج نے کرولی کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کو دوسرا دھچکا دیا۔ کرولی نے 68 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

لنچ بریک کے بعد شبلی 70 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد روٹ نے جونی بیرسٹو کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 72 رنز کی اہم شراکت کی۔ تاہم محمد شامی نے بیرسٹو کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ بیرسٹو نے 71 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

چائے کے وقفے کے بعد بھارتی گیند بازوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینیئل لارنس کو صفر پر آؤٹ کیا۔ پھر بمراہ نے جوس بٹلر کو صفر پر ہی پویلین بھیجا اور اس کے بعد شاردل نے روٹ کو آؤٹ کرکے میزبان ٹیم کو ساتواں جھٹکا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: اولمپک باکسنگ مقابلہ میں بھارت نے جیتا میڈل

روٹ کے آؤٹ ہونے کے صرف تین گیندوں بعد شاردل نے اولی رابنسن (0) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بمراہ نے اسٹورٹ براڈ کو آؤٹ کیا جنہوں نے تین گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے چار رنز بنائے۔

بمراہ نے پھر جیمز اینڈرسن (1) کو آؤٹ کیا اور انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کو ڈھیر کر دیا۔ انگلینڈ کی اننگز میں سیم کیرن 37 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.