ETV Bharat / sports

Ind vs Eng 3rd test: تیسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کی پوزیشن مضبوط

ہندوستانی ٹیم تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن 40.4 اوورز میں محض 78 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ مضبوط شروعات کی اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 120 رن بنا لیے ہیں جس کے ساتھ ہی انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 42 رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

position of england in the third test is strong
تیسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کی پوزیشن مظبوط
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 7:41 AM IST

Updated : Aug 26, 2021, 9:43 AM IST

جیمز اینڈرسن کی قیادت میں انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے ہندوستانی ٹیم کو تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن بدھ کو دوسرے سیشن کی پہلی اننگز میں 40.4 اوورز میں محض 78 رنز پر آل آوٹ کردیا۔

انگلینڈ نے اس کے بعد اسٹمپ تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 120 رن بناکر میچ اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 42 رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

روری بنرس اور حسیب حمید نے پہلے وکٹ کے لیے 2011 کے بعد پہلی بار ہندوستان کے خلاف اوپننگ شراکت داری میں 100 سے زیادہ رنز کا اضافہ کیا۔ حمید نے 130 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 60 رن میں 11 چوکے لگائے جبکہ روری بنرس نے 125 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 52 رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

چاروں ہندوستانی تیز گیند باز ایشانت شرما، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ دونوں بلے بازروں پر کوئی اثر نہیں چھوڑ پائے۔

لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ 151 رنز کے بڑے فرق سے جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

Ind vs End 3rd test, position of england in the third test is strong
ہندوستانی ٹیم تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن 40.4 اوورز میں محض 78 رنز پر آل آوٹ

اینڈرسن نے آٹھ اووروں میں محض چھ رن دے کر ہندوستان کے ٹاپ تین بلے باز لوکیش راہل، چتیشور پجارا اور کپتان وراٹ کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تینوں کے کیچ وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں میں گئے۔ راہل پہلے اورر کی پانچویں گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ پجارا ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ وراٹ 17 گیندوں میں سات رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت۔انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت پہلی اننگ میں 78 رنز پر آؤٹ

بھارت ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست

اوپنر روہت شرما 105 گیندوں کی جدوجہد میں صرف ایک چوکے کی مدد سے سب سے زیادہ 19 رن بناکر کریگ اوورٹن کی گیند پر چھٹے بلے باز کے طور پرآوٹ ہوئے۔ نائب کپتان اجنکیا رہانے 54 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 18 رن بناکر چوتھے بلے باز کی شکل میں ٹیم کے56 کے اسکورپر آوٹ ہوئے۔ اولی رابنسن نے رہانے کو اپنا شکار بنایا۔

رابنسن نے ہی رشبھ پنت کو بلٹر کے ہاتھوں کیچ کرا کر پویلین کی راہ دکھائی۔ روندرجڈیجہ کا وکٹ سیم کرین نے لیا۔ لارڈز میں تیز ترین اننگز کھیلنے والے محمد شامی کا اس اننگ میں کھاتہ نہیں کھلا اور اوورٹن نے ان کا وکٹ لیا۔ ایشانت شرما آٹھ رن بناکر ناٹ آوٹ ہوگئے جبکہ کرین نے جسپریت بمراہ اور اوورٹن نے محمد سراج کوآوٹ کیا۔ بمراہ کا کھاتہ نہیں کھل سکا جبکہ سراج تین رن ہی بنا سکے۔ بٹلر نے وکٹ کے پیچھے پانچ کیچ لیے۔

اینڈر سن کے علاوہ اوورٹرن نے 14 رن پر تین وکٹ، رابنسن نے 16 رن پر دو وکٹ اور کرن نے 27 رن پر دو وکٹ لیے۔

Last Updated : Aug 26, 2021, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.