ETV Bharat / sports

Ind vs Ban 2nd Test بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 227 رنز پر سمٹ کر رہ گئی

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 4:07 PM IST

Updated : Dec 22, 2022, 4:56 PM IST

بنگلہ دیش نے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز 227 رنز پر سمٹ گئی۔ Ind vs Ban 2nd Test

Ind vs Ban 2nd Test: India bowl Bangladesh out of 227 in Dhaka
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 227 رنز پر سمٹ کر رہ گئی

نئی دہلی: بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ کے ایل راہل کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے چٹاگانگ ٹیسٹ میچ 188 رنز سے جیتا تھا۔ ٹیم انڈیا کے باقاعدہ کپتان روہت شرما دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی نہیں کھیل رہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 227 رنز پر سمٹ گئی۔ Ind vs Ban 2nd Test

ٹیم انڈیا نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو کی جگہ تیز گیند باز جے دیو انادکٹ کو موقع دیا گیا ہے، جب کہ میزبان ٹیم نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ کے ایل راہل کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ 188 رنز سے جیتا اور دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 227 رنز پر سمٹ گئی۔

بنگلہ دیش دوسرے سیشن میں جارحانہ بلے بازی کے ارادے سے میدان میں آیا لیکن لنچ کے بعد پہلی ہی گیند پر کپتان شکیب الحسن (16) چیتشور پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شکیب کے بعد مشفق الرحیم (26) اور لٹن داس (25) بھی جلدی ہی پویلین لوٹ گئے، حالانکہ مومن الحق نے بنگلہ دیشی اننگز کو سنبھالا۔ مومن نے 84 رن کی اننگز کھیلتے ہوئے مہدی حسن معراج (15) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 41 رن کی شراکت کی۔ مومن نے 157 گیندوں کی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
دن کا کھیل ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 213 رن بنائے تھے لیکن آخری پانچ وکٹ محض 14 رنز کے وقفے پر گنوانے کے بعد ٹیم 227 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے امیش یادو اور روی چندرن اشون نے چار چار وکٹ حاصل کئے جبکہ 12 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے جے دو انادکٹ نے دو وکٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل پہلے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 513 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھا تھا، جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 324 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ ذاکر حسن نے 100 رنز کی اننگ کھیلی۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 404 رنز کا اسکور بنایا۔ پجارا 90، شریاس ایئر 86 اور روی چندرن اشون 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگ میں صرف 150 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں شوبمن گل کے 110 اور چیتشور پجارا کے 102 رنز کی بدولت دو وکٹوں پر 258 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے سامنے 513 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے پورے میچ میں کلدیپ یادو نے 8، اکشر پٹیل 5 اور محمد سراج نے چار وکٹیں اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 22, 2022, 4:56 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.