ETV Bharat / sports

India vs Australia 4th Test: بھارت میں بھارت کے خلاف کسی پاکستانی کی سولہ برس بعد سنچری - Usman Khawaja hits his 14th Test hundred

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوتھا اور آخری ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے نے چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے ہیں۔

India vs Australia 4th Test
عثمان خواجہ نے بھارت کا سولہ سالہ ریکارڈ توڑا
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 5:22 PM IST

Updated : Mar 9, 2023, 5:39 PM IST

احمد آباد: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت کے خلاف سلامی بلے باز عثمان خواجہ کی پہلی سنچری کی بنیاد پر مضبوط آغاز کیا ہے۔ پہلے دن آسٹریلیا کا سکور 4 وکٹوں پر 255 رنز ہے۔ خواجہ 251 گیندوں پر 104 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست رہے، جبکہ کیمرون گرین بھی 49 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹے۔ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی۔ سولہ سال کے بعد کسی پاکستانی نے ہندوستان کی سر زمین پر سنچری اسکور کی ہے۔ خبروں کے مطابق سولہ برس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مصباح الحق کے بعد عثمان خواجہ ایسے بلے باز ہیں جو بھارتی میدان میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بتا دیں کہ عثمان خواجہ پاکستان میں پیدا ہوئے لیکن وہ آسٹریلیا کے لئے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ نے 246 گیندوں میں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 15 چوکے لگائے۔ خواجہ نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہیڈ کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 94 گیندوں میں 61 رنز کی شراکت داری کی۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ نصف سنچری کی اننگز بھی کھیلی۔ اسمتھ اور خواجہ نے تیسری وکٹ کے لیے 248 گیندوں پر 79 رنز کی شراکت داری کی۔ اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد خواجہ اور ہینڈزکومب نے 19 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد کیمرون گرین اور خواجہ کے درمیان 80 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 9, 2023, 5:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

IND vs AUS
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.