ETV Bharat / sports

کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے بطور کپتان مجھ پر کوئی دباؤ نہیں: سوریہ کمار یادو - انڈیا آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز

بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے اچھے کھیل کی وجہ سے بطور کپتان مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ IND vs AUS T20 Series

Surya Kumar Yadav
سوریہ کمار یادو
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 27, 2023, 5:20 PM IST

تریواننت پورم: سوریہ کمار یادو نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد کہا کہ تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس وجہ سے بطور کپتان مجھ پر زیادہ دباؤ نہیں پڑ رہا ہے۔ میں نے اپنے کھلاڑیوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کے لیے تیار رہیں اور اس کے مطابق تیاری کریں۔ ہم نے رنکو سنگھ کو پچھلے میچ میں بھی دیکھا تھا اور اس میچ میں بھی انہوں نے شاندار بلے بازی کی۔

رنکو سنگھ نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ میں اس پوزیشن پر طویل عرصے سے کھیل رہا ہوں۔ میں خود کو پرسکون رکھنے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ میں زیادہ نہیں سوچتا، میں صرف گیند کے آتے ہی شاٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے۔ مجھے فنشنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے اور یہی میں اپنے ذہن میں رکھتا ہوں۔ میں بھی اسی طرح پریکٹس کرتا ہوں جس طرح میں آخری پانچ چھ اوورز میں بیٹنگ کروں گا۔

آسٹریلیا کے زخمی کپتان میتھیو ویڈ کی جگہ آندرے بوروک نے کہا کہ ہم نے باؤلنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اپنے منصوبے کو صحیح طریقے سے نافذ نہیں کر سکے۔ پہلے چھ اوورز میں ہماری باؤلنگ اتنی اچھی نہیں تھی۔ ایسے حالات میں آپ اپنے منصوبوں اور ارادوں میں کوئی غلطی نہیں کر سکتے۔ ہم درست فیصلے کر رہے ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں کر پا رہے۔

'پلیئر آف دی میچ' کا اعزاز پانے والے یشسوی جیسوال نے کہا کہ آج میں بغیر کسی خوف کے بلے بازی کرنا چاہتا تھا اور میں نے ایسا ہی کیا۔ میں اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ سوریا بھائی نے مجھے کھل کر کھیلنے کو کہا تھا اور میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں ہمیشہ اپنے آپ کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں اپنے اردگرد کے کھلاڑیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ پچھلے میچ میں مجھ سے غلطی ہوئی تھی جس کی وجہ سے رتوراج آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد میں نے اپنی غلطی مان لی اور ان سے معافی مانگی۔ حالانکہ وہ بہت شائستہ ہیں۔ میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ میں ہر روز بہتر ہو سکوں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.