ETV Bharat / sports

India vs Australia 2nd ODI آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، میزبان کو سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 10:35 PM IST

بھارت نے اتوار کو اندور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے ذریعے 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

india thrash australia by 99 runs in 2nd odi
آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، میزبان کو سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت حاصل

اندور: بھارت نے اتوار کو اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس کے مطابق آسٹریلیا کو 33 اوورز میں 317 رنز کا مشکل ہدف دیا گیا۔ لیکن آسٹریلیا کی پوری ٹیم شان ایبٹ اور ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچری کے باوجود 28.2 میں 217 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی۔ بھارت کی جانب سے جڈیجہ اور اشون نے تین تین وکٹ حاصل کیے جبکہ شامی کو ایک اور کرشنا کو دو وکٹ ملے، ایک وکٹ کیمرون گرین رن آوٹ ہوگئے تھے۔

اس سے پہلے شریاس ایر اور شبھمن گل کی سنچریوں اور آخری اووروں میں سوریہ کمار یادو کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399 رن بنائے تھے۔ شریاش ائیر نے شروع سے ہی شاندار شاٹس لگائے اور اپنے ساتھی گل کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 200 رن کی شراکت داری قائم کی اور آسٹریلیا کے ناتجربہ کار بولنگ اٹیک کو تہس نہس کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٰآسٹریلیا پر جیت کے ساتھ بھارت کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون

گل نے 97 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 104 رن بنائے اور ائیر نے 90 گیندوں میں 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 105 رن بنائے۔ ایشان کشن نے 18 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رن بنائے اور وہ زیمپا کی گیند پر کیری کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے سوریہ کمار نے 37 گیندوں میں ناٹ آوٹ 72 رن بنا کر آسٹریلیا کی بولنگ کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے کیمرون گرین کے ایک اوور میں مسلسل چار چھکے لگا کر آسٹریلیا کو دباؤ میں ڈال دیا۔ رویندر جدیجا 13 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.