احمد آباد: آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں آخر کار ویراٹ کوہلی نے تین سال اور تین ماہ کے بعد سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ ویراٹ کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 28ویں سنچری بنانے کے لیے 241 گیندوں کا سامنا کیا، اس کے ساتھ ہی کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں 75 سنچریاں مکمل ہوگئی ہیں۔
اس ٹیسٹ سنچری کے ساتھ ہی کوہلی نے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ساوتھ افریقی بلے باز ہاشم آملہ کی برابری کر لی ہے۔ کلارک اور آملہ نے ٹیسٹ میں 28 سنچریاں کی ہیں۔ اس کے علاوہ کوہلی نے ایلن بارڈر کی سنچریوں کی تعداد بھی عبور کر لی ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 27 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
-
The Man. The Celebration.
— BCCI (@BCCI) March 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Take a bow, @imVkohli 💯🫡#INDvAUS #TeamIndia pic.twitter.com/QrL8qbj6s9
">The Man. The Celebration.
— BCCI (@BCCI) March 12, 2023
Take a bow, @imVkohli 💯🫡#INDvAUS #TeamIndia pic.twitter.com/QrL8qbj6s9The Man. The Celebration.
— BCCI (@BCCI) March 12, 2023
Take a bow, @imVkohli 💯🫡#INDvAUS #TeamIndia pic.twitter.com/QrL8qbj6s9
آسٹریلیا کے ہی اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں اب تک 30 سنچریاں بنا کر سب سے اوپر ہیں۔ وہیں انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ میں 29 سنچریاں بنائی ہیں۔ موجودہ فیب فور میں اسمتھ 30 سنچریوں کے ساتھ سب سے اوپر ہیں، جو روٹ 29 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کوہلی اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ کوہلی کے نام اب 28 سنچریاں ہیں، کین ولیمسن فیب فور میں سنچری بنانے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہیں، ولیمسن ٹیسٹ میں اب تک 26 سنچریاں بنا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- Virat Kohli's New Record ویراٹ کوہلی کا نیا ریکارڈ، سچن تندولکر اور جئے وردھنے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
کوہلی نے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف یہ 8ویں سنچری بنائی ہے۔ اس طرح کوہلی نے گواسکر کی برابری کر دی ہے۔ گواسکر نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں 8 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ سچن تندولکر نے آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کی ہیں، تندولکر نے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 11 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ویراٹ کوہلی بھارت کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔
بھارت کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں
سچن تندولکر - 51
راہل دراوڑ - 36
سنیل گواسکر- 36
ویراٹ کوہلی- 28