نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے کرکٹ ٹیسٹ مچی کا آج تیسرا دن ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 480 رنز بنائے ہیں، اب بھارت کی باری ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف بھارتی ٹیم کی بلے بازی اب تک بہتر رہی ہے۔ کپتان روہت شرما کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شبمن گل نے سنچری اسکور کی۔ چیتشور پجارا 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور اب وراٹ کوہلی نصف سنچری اسکور کرکے ناقابل شکست لوٹے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر بھارت کا اسکور 282 رنز ہے۔ شبمن گل اپنے ٹیسٹ کیریئر کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کے بعد ناتھن لیون کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے سے پہلے انہوں نے 235 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 128 رنز بنائے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 480 رنز بنائے تھے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کل 6 وکٹیں گریں۔ گیند بازوں کو پچ سے زیادہ مدد نہیں ملی۔ ایسے میں بھارتی بلے بازوں سے بھی امید کی جارہی ہے کہ وہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہتر بلے بازی کر یں گے۔
آر اشون نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیم انڈیا تیسرے دن کا کھیل 36 رنز سے آگے شروع کرے گی۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 36 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان روہت شرما 33 گیندوں پر 17 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے، جب کہ شبمن گل 27 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں عثمان خواجہ کے 180 اور کیمرون گرین کے 114 رنز کی بنیاد پر 480 رنز بنائے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ 38 اور اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 32 رنز بنائے۔ لوئر آرڈر میں ٹوڈ مرفی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 41 رنز بنائے۔
نیتھن لیون 96 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چوتھے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ کے نام ایک خاص ریکارڈ جڑ گیا۔ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی۔ سولہ سال کے بعد کسی پاکستانی نے بھارت کی سر زمین پر سنچری اسکور کی ہے۔ صباح الحق کے بعد عثمان خواجہ ایسے بلے باز ہیں جو بھارتی میدان میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: