ETV Bharat / sports

IND vs AUS 3rd Test اندور میں کھیلا جائے گا بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیست میچ

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 11:33 AM IST

Updated : Feb 13, 2023, 12:09 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ HPCA اسٹیڈیم میں نہیں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے آؤٹ فیلڈ میں گھاس نہ ہونے کی وجہ سے مقام تبدیل کر دیا ہے۔ IND vs AUS 3rd Test

IND vs AUS 3rd Test shifted
اندور میں کھیلا جائے کا بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیست میچ

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ میچ دھرم شالہ کے بجائے اب اندور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے یہ جانکاری شیئر کی ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بتایا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان یکم مارچ سے 5 مارچ تک کھیلا جانے والا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ دھرم شالہ کے بجائے اندور میں ہوگا۔ اس قبل تیسرا ٹیسٹ میچ دھرم شالہ میں کھیلا جانا تھا۔

اس سلسلے میں 13 فروری کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک میڈیا ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ میچ اب دھرم شالہ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں نہیں کھیلا جائے گا۔ دھرم شالہ کے بجائے یہ میچ ہولکر اسٹیڈیم اندور میں کھیلا جائے گا۔ یہ فیصلہ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ میدان اور پچ کی حالت میچ کے انعقاد کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ ٹیسٹ ہولکر اسٹیڈیم اندور میں کھیلا جائے گا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلی جارہی 4 میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم 1-0 سے آگے ہے۔ بھارت نے ناگپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کو اننگ اور 132 رنز سے شکست دے دی ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر تیسرے ٹیسٹ میچ کے مقام کی تبدیلی کی اطلاع دی۔ بورڈ نے لکھاکہ 'ہماچل پردیش میں سردی پڑ رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں آؤٹ فیلڈ میں گھاس کی کثافت مناسب نہ ہونے کی وجہ سے مقام کو تبدیل کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 13, 2023, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.