حیدرآباد: آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت نے آخری میچ جیت کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ ٹیم انڈیا نے 187 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ہدف کو 6 وکٹوں سے جیت حاصل کرلیا۔ بھارت کو یہ فتح آخری اوور میں ملی۔ ہاردک پانڈیا نے ایک گیند باقی قبل ٹیم انڈیا کو جیت دلائی۔ اس جیت کے بعد ویراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں روہت اور کوہلی جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ Video of Virat Kohli And Rohit Sharma Celebrating India's Win
-
The bond between these two is beyond perfection. Fans should understand this. #IndvsAus pic.twitter.com/qtklkMUsDQ
— Amit Mishra (@MishiAmit) September 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The bond between these two is beyond perfection. Fans should understand this. #IndvsAus pic.twitter.com/qtklkMUsDQ
— Amit Mishra (@MishiAmit) September 25, 2022The bond between these two is beyond perfection. Fans should understand this. #IndvsAus pic.twitter.com/qtklkMUsDQ
— Amit Mishra (@MishiAmit) September 25, 2022
بھارت کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے۔ ویراٹ نے پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ لیکن، وہ اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ دنیش کارتک نے تیسری گیند پر ایک رن لیا۔ لیکن ہاردک پانڈیا چوتھی گیند پر کوئی رن نہیں بنا سکے۔ اب دو گیندوں پر چار رنز درکار تھے۔ ماحول کافی کشیدہ ہو تھا۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ویراٹ اور روہت پویلین کی سیڑھیوں پر کافی تناؤ کے ساتھ میچ دیکھ رہے تھے۔ پانڈیا کے باؤنڈری کے بعد انہوں نے زبردست جشن منایا۔
سری کمار یادو اور ویراٹ کوہلی کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم انڈیا نے تیسرے T20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 186 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے آخری اوور میں جیت حاصل کی۔
مزید پڑھیں: