ETV Bharat / sports

Australia beat India by 21 runs بھارت کو 21 رنز سے شکست، چار برس بعد آسٹریلیائی ٹیم کا سیریز پر قبضہ

چنئی ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ Australia beat India by 21 runs

Australia beat India by 21 runs
آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو 21 رنز سے شکست دے کر چار برس بعد بھارت میں ون ڈے سیریز جیتی
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 10:29 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 6 سال بعد ون ڈے میں مد مقابل تھیں۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ آسٹریلیا نے شروعات اچھی کی، تاہم ہاردک پانڈیا نے آسٹریلیا کو تین جھٹکے دیے۔ اس کے بعد کلدیپ نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو 269 رنز پر سمیٹ دیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 270 رنز کے ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 21 رنز سے میچ کے ساتھ سیز بھی ہار گئی۔

آسٹریلیا کے خلاف چنئی ون ڈے میں 270 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، بھارت کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سوریہ کمار یادیو مسلسل 2 گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔ سوریہ کمار مسلسل تیسرے میچ میں گولڈن ڈک کا شکار بنے۔ وراٹ کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی۔ جو میچ کی واحد ففٹی تھی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 269 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو اور ہاردک پانڈیا نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔ بھارت کی نویں وکٹ 243 رنز کے سکور پر گری۔ محمد شامی 10 گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مارکس اسٹوئنس نے انہیں کلین بولڈ کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.