پاکستانی وزیر اعظم عمران خان Pakistani PM Imran Khan نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ 'میں 24 سال کی غیر موجودگی کے بعد آسٹریلیائی کرکٹ کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کے کرکٹ مداحوں میں ہمیشہ آسٹریلیائی کرکٹ کے لیے بہت عزت واحترام رہاہے اور ہم سب ایک انتہائی مسابقتی اور دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات۔
قابل ذکر ہے کہ 1998 کے بعد آسٹریلیا کا یہ پہلا پاکستان دورہ ہے۔ دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔ سابق بین الاقوامی کرکٹرز رچی بینوڈ اور عبدالقادر کے نام پر ٹیسٹ سیریز کا نام بینوڈ قادر ٹرافی Benaud-Qadir Trophy رکھا گیا ہے۔
ٹیسٹ سیریز جہاں 2021-23 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا حصہ ہو گی، وہیں ون ڈے سیریز 2020-23 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
یو این آئی