دبئی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ چیمپئن بننا ہے تو ٹاس نہیں پرفارمنس سے جیتنا ہوگا۔ ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں حکمت عملی اچھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی ہے اور ہم فائنل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ Asia Cup Final 2022
ثقلین مشتاق نے کہا کہ مختصر فارمیٹ میں 20 سے 30 رنز بھی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ ہماری ٹیم متوازن ہے فائنل میں کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جائےگا۔
یاد رہے کہ سری لنکا کو ایونٹ میں صرف افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان کو بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں 5، 5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا مقابلہ فائنل میں اگر ہندوستان سے ہوتا ہے تو یہ شاندار ہوگا: ثقلین مشتاق
یو این آئی